اپنی فیس بک وال سے آپ کتنا بزنس کر لیں گے

اپنی فیس بک وال سے آپ کتنا بزنس کر لیں گے, کتنے گاہک زیادہ کر لیں گے, کتنی مزید پروڈکٹس مارکیٹ میں لا سکیں گے, کتنے مزید نئے آئیڈیاز پر کام کر لیں گے۔۔۔
اگر آپ کی آئیڈی کسی وجہ سے بند ہوجائے تو دکانداری متاثر ہوگی, روز کی بنیاد پر فالورز کا اضافہ ہورہا تھا وہ سب دوبارہ زیرو سے شروع کرنا پڑے گا۔۔۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ فیس بک آئی ڈی سے کوئی چیز بیچنا صرف خرچہ پانی پورا کرتی ہے گھر کا کچن چلا سکتی ہے مگر یہ بزنس گروتھ کا سبب نہیں بن رہا صرف ضرورت پوری کر ریا ہے۔۔۔
فیس بک آئی ڈی پر 5000 کی فرینڈ لسٹ اور کچھ فالورز بس یہی ٹارگٹ ہوں گے, ان میں سے بھی چند ہی گنے چنے کسٹمر بنیں گے اور کب تک انہی چند کسٹمرز کو اپنی پرو ڈکٹس بیچتے رہیں گے۔۔۔
آن لائن مارکیٹ کا میدان اتنا وسیع ہے کہ اس کا احاطہ کرنا ممکن ہی نہیں, دنیا میں تو کروڑوں لوگ آن لائن فیلڈ سے جڑے ہوئے ہیں, لیکن آپ کا ٹارگٹ اور میدان بس یہی چند گنے چنے لوگ ہیں۔۔۔
اگر اپنی فیس بک وال پر اپنی پروڈکٹس کی پوسٹیں لگا کر اشیاء بیچنے کو کامیابی سمجھتے ہیں تو اس کی مثال ایسی ہے جیسے سمندر سے ایک قطرہ نکال لینا۔۔۔
دنیا بہت بڑی ہوچکی ہے اور بزنس گروتھنگ کے نت نئے آئیڈیاز پر کام کیا جا رہا ہے۔۔۔
یاد رکھیں۔۔۔!!
اگر آپ آن لائن بزنس کرنا چاہتے تو آپ کو برینڈ بنا کر اسے ٹرینڈ پر لانا ہوگا۔۔
جب تک آپ برینڈ کو ٹرینڈ پر نہیں لاتے یہ بزنس نہیں بلکہ کچن کے خرچے پورے ہورہے ہیں۔۔۔
بزنس کی تعریف یہ ہے کہ اگر آج آپ نے ایک پوائنٹ سے بزنس شروع کیا ہے تو آپ مختلف آئیڈیاز اور پرموشن سے سال بعد دس پوائنٹ تک پہنچ جائیں, آج کاروبار ہزاروں کا ہے کچھ عرصہ بعد لاکھوں کا ہوجائے۔۔۔
اس کو کہتے ہیں بزنس گروتھنگ کہ کیسے ہم منفرد آئیڈیاز اور پروڈکٹس سے اپنے بزنس کو پھیلائیں, مزید پوائنٹ کا اضافہ کریں, مزید کلائنٹ بنائیں, مزید آئیٹمز شامل کریں۔۔۔
———–
محنت تو آپ کر رہے ہیں مگر اپنا نظریہ اور محنت کی شکل بدلیں, ہارڈ ورک کے بجائے سمارٹ ورک کریں, اپنی ٹیم بناکر بزنس کو پھیلائیں, نئے آور منفرد آئیڈیاز پر کام کرکں۔۔۔
اپنے بزنس کو برینڈ بنائیں, پھر برنڈ کو ٹرینڈ پر لے کر جائیں۔۔۔
برینڈ بنانا کوئی مشکل کام نہیں بس محنت اور آئیڈیاز کی ضرورت ہے۔۔۔
برینڈ بنانے کے لئے سب سے پہلے کمپنی کا نام رکھیں, اس کی ڈومین خریدلیں, ٹرینڈ کے مطابق پروفیشنل لیول کی ویب سائٹ بنائیں, سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا لیں, کوشش کریں ویب سائٹ ایڈریس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا یوزرنیم سیم ہو, بہترین قسم کا لوگو اور ٹیگ لائن بنائیں, شاندار قسم کی ڈیزائننگ کروائیں, برینڈ کے مطابق کلر سکیم سلیکٹ کریں, برینڈ کو آسان اور سیمپل رکھیں۔۔۔
آپ کا برینڈ بن چکا ہے اب آپ نے برینڈ کو ٹرینڈ پر لانا ہے اس کے لئے سوشل میڈیا مارکیٹنگ کریں, سوشل میڈیا پیجز پر کمپین لانچ کریں, سوشل میڈیا پرموشن کریں, بوسٹنگ اور سوشل میڈیا آپٹمائزیشن کریں, اپنی ویب سائٹ کی ایس ای او اور رینکنگ کروائیں۔۔۔
سوشل میڈیا پرموشن, مارکیٹنگ اور ویب سائٹ کو رینکنگ کروائیں گے تو آپ کا بزنس ٹاپ کرے گا آپ کے آئیڈیاز گروتھ کریں گے, آپ کا برینڈ عام ہوگا, دوسرے برینڈز کی دوڑ میں شامل ہوجائے گا۔۔۔
اگر آپ پراپر محنت کریں گے, موجودہ ٹرینڈ کے تقاضوں کے مطابق کام کریں گے, برینڈ کو ہر عام و خاص تک پہنچائیں گے تو آپ کا برینڈ بھی نمایاں ہوجائے گا برینڈز کی دوڑ میں پوزیشن لے گا اور پھر ایک دن آئے گا جب ہر طرف آپ کے برینڈ کے چرچے ہوں گے ہر کوئی آپ کے برینڈ کو دوسروں پر ترجیح دے گا۔۔۔
———–
کرنے والے کام
آپ کا بزنس چھوٹا ہو یا بڑا اس کی پلاننگ کریں, اس کی گروتھنگ کے لئے نئے آئیڈیاز تلاش کریں, فردواحد بن کر نہیں برینڈ بنا کر کام کریں, بزنس بے شک ہزاروں کا ہو لیکن اگر اس کو برینڈ بنا کر کام کریں گے تو جلدی ترقی کریں گے, زیادہ منافع کمائیں گے, زیادہ کسٹمر بنیں گے, بزنس پھیلتا جائے گا۔۔۔ اس لئے سب سے پہلے
اپنی پروفیشنل ای کامرس ویب سائٹ بنائیں
سوشل میڈیا کے تمام اکاؤنٹس بنائیں
گرافکس کا پروفیشنل کام کریں
پروڈکٹس ڈیزائننگ اور پیکجنگ کریں
برینڈنگ اور ٹرینڈنگ ڈیزائننگ کروائیں
ان سب مراحل کے بعد پروموشن کریں, کمپین چلائیں, رینکنگ کریں۔۔۔
ان شاء اللہ العزیز ہزاروں سے شروع کیا جانے والا بزنس بہت جلد لاکھوں تک پہنچے گا۔۔۔
حامد حسن

Leave a ReplyCancel reply

Discover more from Nukta Guidance Articles

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Exit mobile version