اپنی فیس بک آئی ڈی سے بیچنا

حامد حسن

اپنی فیس بک آئی ڈی سے بیچنا

ہمارے بہت سارے دوست احباب اپنی فیس بک آئی ڈی سےمختلف اشیاء بیچ رہے ہیں، اپنی فیس بک آئی ڈی پر پروڈکٹس کی تصویروں تحریروں کے ساتھ تعریف بھری پوسٹیں لگا کرمختصر سی دکانداری کو سوشل میڈیا مارکیٹنگ یا آن لائن بزنس سمجھتے ہیں جب کہ یہ بڑی غلط فہمی اور لاعلمی ہے۔
مثال کے طور پر ایک بندے کی فیس بک فرینڈ لسٹ میں 5ہزار فرینڈز ہیں اور10ہزار فالور ہیں اور وہ اپنی وال پر اپنی پروڈکٹس بیچنا چاہتا ہے، اس کی مثال ایسے ہے جیسے آپ ٹرین میں سفر کر رہے ہوں راولپنڈی سے کراچی آپ والے ڈبے میں ایک بندہ بار بار آکر اپنی کوئی چیز بیچنے کے لئے آواز لگاتا ہے آپ ایک بار خرید لیں گےیا دو بار وہ بندہ کراچی تک بار بار آپ کے ڈبے میں آکر ایک ہی چیز کی بار بار تعریف کرتا ہے آواز لگاتا ہےتو کتنے نئے خریدار بنیں گے یا اس کا کتنا بزنس پھیلے گا، اس کی حد صرف ٹرین کے گنے چنے مسافر ہیں وہ کب تک انہی کو اشیاء کو بار باربیچے گا اور یہ لوگ کب تک اس کی اشیاء خریدیں گے۔ یہی مثال فیس بک کی ہے کہ اپنے فرینڈ لسٹ میں موجود افراد کو کب تک پروڈکٹس بیچتے رہیں گے۔اس کی حد اور پہنچ صرف اپنی فرینڈ لسٹ کے فالورز اور فرینڈز ہیں جو کہ محدود تعداد میں ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں صرف پاکستان میں ایک محدود اندازے کے مطابق 7 کروڑ سے زائد افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں اور کم سے کم 4 کروڑ لوگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایکٹیو رہتے ہیں۔ اسی طرح تقریبا5ارب افراد دنیا بھر سے سوشل میڈیا کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔اس سے آپ اندازہ لگائیں کہ آن لائن مارکیٹ کتنی وسیع ہے اور کتنا بڑا کام ہوسکتا ہے۔
دنیا میں آن لائن بزنس کو امازون اور علی بابا نے نیا موڑ دیا ، دنیا کو ایک نئی دوڑ اور مقابلے پر لگا دیا۔
امازون پر ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد پروڈکٹس،تقریبا 30 کروڑ کے لگ بھگ ایکٹیو کسٹمر اور 8 لاکھ سے زائد ملازمین ہیں۔
علی بابا پر ایک کروڑ کے لگ بھگ بَلک پروڈکٹس، تقریباً 19 کروڑ سے زائدہول سیل ایکٹیو کسٹمرز ، اور 2 لاکھ سے زائد ملازمین ہیں۔
اسی طرح بہت ساری دوسری ای کامرس کمپنیاں بھی اسی میتھڈز کے ساتھ زبردست کام کر ہی جیسے “ای بے،وال مارٹ، اٹس اے، ہوم ڈیپوٹ، ٹارگٹ، بیسٹ بے، وے فیر، میکیس، لویز وغیرہ جیسی کروڑوں ڈالرز کمانے والی کمپنیاں ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں ان کمپنیز اور بزنس کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ان کی کامیابی کا راز ٹیم ورک اور باہمی اعتماد و تعلق ہے جتنی بڑی ٹیم ہوگی اتنا زیادہ فائدہ ہوگا، جتنے زیادہ لوگ ہوں گے اتنا بزنس گروتھ کرے گا۔
امازون کے مالک” جیف بیزوز” نے 5 دوستوں کی ٹیم بنا کر کام شروع کیا اور علی بابا کےمالک “جیک ما”نے 17 دوستوں کی ٹیم بنا کر کام کی ابتداء کی۔
دنیا بھر میں آن لائن جتنی کامیاب کمپنیز ہیں ان سب کی کامیابی کا بڑا سیکریٹ یہ ہے کہ مارکیٹ میں کچھ نیا اور منفردلاؤ اور کسٹمر کو اعتماد دلاؤ کیوں کہ جتنا اعتماد بڑھے گا اتنے کسٹمر بڑھتے جائیں گے ۔
———–
سوشل میڈیا مارکیٹنگ ایک باقاعدہ فیلڈ اور وسیع رینج پلیٹ فارم ہے اور اس پر کام کر کے بہترین بزنس کیا جا سکتا ہے۔
اس کے لئے سب سے پہلے تو مارکیٹ کا جائزہ لیں کہ کس پروڈکٹ کی مانگ ہے اور کون سی پروڈکٹس میں کمپٹیشن نہیں ہے اگر کمپٹیشن پر کام کرنا ہے تو اپنے کمپٹیٹر کے مقابلے میں کچھ منفرد اور نیا لایاجائے۔
اپنے بزنس پرموشن اور گروتھنگ کے لئے باقاعدی کیس سٹڈی کریں اور کامیابی ناکامی کی وجوہات ڈھونڈ یں۔
آپ کے پاس جو پروڈکٹس یا سروس ہے اس کو بھرپور انداز کے ساتھ مارکیٹ میں لائیں اس کے لئےباقاعدہ کمپین چلائیں۔

سوشل میڈیا مارکیٹنگ میں ضروری کام

سوشل میڈیا آپٹمائزینشSMOاور سوشل میڈیا مارکیٹنگSMM کو سمجھیں سوچیں اور بھرپور انداز سے کام کریں۔
  1. آپ کے پاس جو پروڈکٹس یا سروس ہےجو بھی کام ہےاس کو برانڈ بنا کر کام کریں۔
  2. برانڈنگ کے لئے سب سے اہم چیز”ویب سائٹ” جو آپ کے بزنس کی پہچان ہے لازمی بنائیں۔
  3. آپ اپنے بزنس کو بطور فرد نہیں بلکہ بطور کمپنی کام کریں۔
  4. ٹیم ورک کو ترجیح دیں اور اپنی ٹیم میں بااعتماد، سنجیدہ اور مخلص دوست شامل کریں۔
  5. ایفیلیٹ مارکیٹنگ اور بزنس ٹوبزنس اور بزنس ٹو کنزیومر کو ترجیحاً بنیاد پر کریں۔
  6. کسٹمر چاہے ایک سو روپے کا ہو یا ایک لاکھ کا دونوں کو برابر عزت اور توجہ دیں ۔
  7. کسٹمر کی شکائت اوراعتراض کو تحمل سے سنیں سمجھیں اور مطمئن کریں۔
  8. اپنے کسٹمر کا اعتماد اور بھروسہ حاصل کریں۔
  9. کسٹمر کو پروڈکٹس اور رقم کا اطمینان دلائیں۔
  10. ریٹ مناسب رکھیں اور معیار کو برقرار رکھیں۔
  11. مال پسند نہ آنے کی صورت میں رقم واپسی یا مال تبدیلی کا آپشن رکھیں۔
  12. کسٹمر کو مطمئن کرنے لئے اس کے ہر سوال کا تسلی سے جواب دیں ۔
اپنے کام کو منفرد اور جاندار بنانے کے لئے اس کے ظاہرکو جتنا خوبصورت بنا سکتے ہیں اس پر توجہ دیں اپنے برانڈ کے لئے بہترین قسم کی گرافکس ڈیزائننگ کریں ۔ لوگو، کلر سکیم، تھیم زبردست کر کے بنائیں۔
برانڈ بنا کر کام کرنے کے لئے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی آڈیئنس کو ٹارگٹ کریں جیسے فیس بک، ٹیوٹر، انسٹاگرام، پینٹریسٹ، لینکڈان، یاہو وغیرہ۔
بزنس بوسٹنگ اور پرموشن کے لئے اسی سے متعلق آڈیئنس سلیکٹ کریں اگر آپ بوسٹنگ کرتے ہیں تو ایریا، آڈیئنس، ایج، اور مارکیٹ کو سامنے رکھ کر کمپین چلائیں۔
جب آپ آن لائن بزنس میں آ ہی چکے ہیں تو تسلی اور اطمینان رکھیں، صبر و تحمل سے کام لیں، جلد بازی میں کبھی کوئی فیصلہ نہ کریں۔
———–
اپنی فیس بک آئی ڈی پرپروڈکٹس بیچنا کوئی بڑی بات نہیں ہے فیس بک آئی ڈی کی مثال ایک قطرے جیسی ہے اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی مثال سمندر جیسی۔
یقین مانیں اس مارکیٹ میں بہت زیادہ سکوپ ہے اور اگر آن لائن بزنس کو سمجھ کر کیا جائے تو بہت زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اس لئے اپنے بزنس کو برانڈ بنا کر محنت کریں اور سوشل میڈیا مارکیٹ کی مانگ کو دیکھ کر پروڈکٹس لانچ کریں۔
آپ کے پاس جو پروڈکٹس یا سروس ہے اس کو معیاری بنائیں اپنے معیار پر کبھی کمپرومائز نہ کریں۔
ان تمام ہدایات پر عمل کر کے سوشل میڈیا پر بزنس کریں ان شاء اللہ العزیز ضرور بہ ضرور فائدہ ہوگا

Related posts

Leave a Reply