اٹلی ویزا

اٹلی ویزا

ویزا یپلی کیشن جمع کرانے کا طریقہ:

اٹلی کے ویزا کےلئے درخواستیں وی ایف ایس گلوبل/ فیڈیکس (FedEx) کے ذریعے جمع کی جاتی ہیں جس کے تمام بڑے شہروں میں دفاتر موجود ہیں جو کہ پیر سے جمعہ روزانہ صبح 9سے 12بجے تک ویزا درخواستیں جمع کرتے ہیں۔ ویزا درخواست منظور یا مسترد ہونے کے بعد آپ کو اپنا پاسپورٹ بھی وہیں سے واپس ملے گا۔
نوٹ: یاد رہے کہ ویزا درخواست جمع کرانے کےلئے امیدوار کا خود آنا ضروری ہے جو کہ اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لائے گا تاکہ شناخت ہو سکے۔

اٹلی شینگن ممالک میں شامل ہے جس کے باعث اٹلی جانے والے افراد بآسانی پورا یورپ گھوم سکتے ہیں جس کےلئے ویزے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ صرف پاکستان سے اٹلی کا ویزا لینا ہو گا۔ دیگر شینگن ممالک میں جرمنی‘ ناروے‘ آسٹریا‘ بلجیم‘ فرانس‘ لکسمبرگ‘ ہالینڈ‘ سپین‘ پرتگال‘ یونان‘ سویڈن‘ ڈنمارک‘ فن لینڈ‘ آئس لینڈ‘ پولینڈ‘ اسٹونیا‘ لیٹویا‘ لیتھونیا‘ چیک ری پبلک‘ سلوواکیا‘ سلووینیا‘ ہنگری اور مالٹا شامل ہیں۔

ویزوں کی اقسام

اٹلی کے ویزوں کو 3مین کیٹگریز میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

مشترکہ شینگن ویزا

یہ ویزا تمام شینگن ممالک کےلئے کارآمد ہو گا جو کہ کسی ایک شخص یا گروپ کی صورت میں بھی جاری ہو سکتا ہے۔ گروپ کےلئے تمام افراد ایک ہی ملک کے باشندے ہوں۔ گروپ ویزا کی مدت 1ماہ تک ہو گی۔ شینگن ویزا کی 3ذیلی اقسام ہےں۔
(i ایئرپورٹ ٹرانزٹ ویزا (ٹائپ A)
(ii ٹرانزٹ ویزا (ٹائپ B)
(iii وزٹ ویزا (ٹائپC )

محدود علاقائی ویزا (LTV)
یہ ویزا صرف اسی شینگن ملک کےلئے کارآمد ہوتا ہے جس کا نمائندے اسے جاری کرتا ہے یعنی کہ اطالوی ایمبیسی صرف اپنے ملک کےلئے جو ویزا جاری کرتی ہے اس کو LTV کہا جاتا ہے۔
.3 طویل المدتی یا نیشنل ویزا
3ماہ سے زائد عرصہ کےلئے جاری ہونے والا یہ ویزا بھی صرف اٹلی کےلئے ہو گا۔ سٹڈی اور ورک پرمٹ بھی اسی کیٹگری میں شامل ہیں۔

Italy Schengen Visa
ویزا فیس
تین ماہ تک کے ویزا کےلئے ویزا فیس 80 یورو ہے۔ ایک سے زائد کاغذات کی قانونی تصدیق کی فیس فیملی ملاپ کے کیس میں 10ہزار روپے ہو گی۔ ایک سرٹیفکیٹ ہو تو اس کی فیس 5ہزار وصول کی جائے گی۔ میرج اور برتھ سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی فیس 650 روپے فی سرٹیفکیٹ ہے۔ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی تصدیق کےلئے 1620روپے جمع کرانا ہوں گے۔ علاوہ ازیں فیڈیکس اپنے سروس چارجز 850روپے الگ سے وصول کرے گی۔ یہ تمام فیسیں ناقابل واپسی ہیں۔

ویزا کے اجراءکےلئے درکار وقت
قلیل مدتی ویزوں کےلئے پراسیسنگ ٹائم 20دن ہے‘ کاغذات کی تصدیق اور قانونی معاملات میں 3ماہ تک لگ سکتے ہیں۔ یہ وقت کیس کی نوعیت اور درخواستوں کی تعداد کے مطابق تبدیل ہوگا۔
ٹریول انشورنس
جتنی مدت اٹلی یا شینگن ممالک میں رہنا ہو‘ اتنی مدت کےلئے کم از کم 30ہزار یورو کی انشورنس کرانا ہوگی جوکہ شینگن ممالک کیلئے منظورشدہ کمپنی سے کرانا ہوگی

Leave a ReplyCancel reply

Exit mobile version