انٹرنل لنکنگ کی اہمیت

Importance of Internal Linking for SEO انٹرنل لنکنگ کی ایس ای او میں اہمیت 1

انٹرنل لنکنگ Internal Linking کی اہمیت

(سید عبدالوہاب شاہ)

انٹرنل لنکنگ Internal Linking کی اہمیت.

لنکس کی اقسام.

اندرونی لنکس اور ایس ای او (SEO)

ایک صفحے پر کتنے انٹرنل لنکس ہونے چاہیے؟

ایکسٹرنل لنک (External link) کیا ہے؟


ویب سائٹ کی ایس ای او کو بہتر بنانے کے لیے انٹرنل لنکنگ Internal Linking بہت اہمیت کی حامل ہے۔ انٹرنل لنکنگ کرکے آپ نہ صرف آنے والے وزٹر کو زیادہ ٹائم تک اپنی ویب سائٹ پر مصروف رکھ سکتے ہیں بلکہ گوگل کو بھی گائیڈ کر رہے ہوتے ہیں۔

لنکس کی اقسام

کسی بھی ویب سائٹ پر دو طرح کے لنکس ہوتے ہیں:

انٹرنل لنکس(Internal links)

ایکسٹرنل لنکس (External links)

ایکسٹرنل لنکس سے مراد وہ لنکس ہیں جن پر کلک کرنے والے آپ کی ڈومین سے باہر کسی اور ڈومین پر چلا جاتا ہے۔

جبکہ انٹرنل لنکس سے مراد وہ لنکس ہیں جن پر کلک کرنے والا آپ کی ہی ڈومین کے کسی اور صفحے پر پہنچ جاتا ہے۔

پھر انٹرنل لنکس کی بھی دو اقسام ہیں:

ایک یہ کہ لنک پر کلک کرنے والا اسی پیج کے کسی اور پیراگراف پر پہنچ جاتا ہے۔

دوسرا یہ کہ لنک پر کلک کرنے والا آپ کی کسی اور پوسٹ یا صفحے پر پہنچ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی  سیل کے بعد دوسری سیل حاصل کرنے کے لیے 5 ٹپس

انٹرنل لنکنگ کرتے ہوئے ایک اچھی حکمت عملی اختیار کریں کرنی چاہیے، صرف یہی نہیں کہ آپ دھڑا دھڑ لنک بناتے جائیں، بلکہ لنک بناتے وقت ایسی حکمت عملی اختیار کی جائے کہ آپ کی ویب سائٹ کے تمام صفحات ایک دوسرے کے ساتھ جڑ جائیں تاکہ گوگل کرالو آپ کی پوری ویب سائٹ کو  کرالنگ اور انڈیکسنگ کر لے۔

Good and Bad Internal linking Practices اچھے اور برے لنکس 2

کسی بھی سرچ انجن کا طریقہ کار یہ ہوتا ہےکہ وہ ہوم پیج سے کرالنگ اور انڈیکسنگ کا عمل شروع کرتے ہیں، اور پھر کسی پیج یا پوسٹ سے جو دوسرے لنک ملتے ہیں ان کے ذریعے وہ وہاں تک پہنچتے ہیں۔ اس لیے آپ کی ہر پوسٹ اور ہر پیج پر اگر انٹرنل لنک ہوں گے اور تمام پوسٹس اور پیجز انٹرنل لنکنگ کے ذریعے آپس میں جڑے ہوں گے تو آپ کی پوری ویب سائٹ گوگل یا دیگر سرچ انجن میں انڈیکس ہو جائے گی۔

اوپر دی گئی تصویر کو ایک بار پھر دیکھیں:

 دائیں طرف  کی تصویر میں غلط انٹرنل لنکنگ میں سرچ انجن ہوم سے صفحہA تک پہنچے گا اور بس۔

جبکہ بائیں طرف گڈ انٹرنل لنک والی تصویر میں وہ ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے اور تیسرے سے چوتھے صفحے پر پہنچتا چلا جائے گا۔

اندرونی لنکس اور ایس ای او (SEO)

جیسا کہ آپ جان چکے ایس ای او (SEO) میں اندرونی لنکس کی بہت اہمیت ہے، اور یہ بھی معلوم ہو گیا کہ اچھے لنک اور برے لنک کس طرح کے ہیں۔  اب چند باتیں اور بھی سمجھ لینی چاہیں :

  1. پہلی بات یہ کہ: انٹرنل لنکنگ میں انہیں لنکس کی اہمیت ہے جو پوسٹ یا پیج کی باڈی میں ہوں، پیج کے سائیڈ بار ، یا فوٹر پر دیے جانے والے لنک اتنی اہمیت نہیں رکھتے۔
  2. دوسری بات یہ کہ : عام طور پر یہ کیا جاتا ہے کہ جب نئی پوسٹ یا نیا پیج بنایا جاتا ہے تو اس میں پرانی پوسٹ یا پرانے پیجز کے لنک دیے جاتے ہیں، یہ بھی اچھی چیز ہے، لیکن زیادہ مفید انٹرنل لنکنگ یہ ہے کہ آپ اپنے پرانے پیجز یا پوسٹس پر نئے پیجز اور پوسٹس کے لنک دیں۔ کیونکہ پرانے پیجز سرچ انجن میں انڈیکس ہوئے ہوں گے اور ان پر نئے پیج کا لنک دینے سے یہ نیا پیج بھی جلدی سے انڈیکس ہو جائے گا۔
  3. تیسری بات یہ کہ: محض دھڑا دھڑ لنک نہ دیں، بلکہ جو چیز واقعتا وزٹر یا سرچ انجن کے لیے اہم ہے صرف وہی لنکس دیں۔
  4. چوتھی بات یہ کہ: لنک دیتے وقت اینکر ٹیکسٹ میں ان کی ورڈز کا استعمال جس طرف یہ لنک جارہا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ آپ کا اینکر ٹیکسٹ “پاکستان” ہے لیکن جب کوئی کلک کرتا ہے تو وہ امریکا پہنچ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلر پیج کیا ہے؟

اس تصویر میں دیکھیں گوگل خود اپنے پیجز پر کیسے انٹرنل لنکنگ کرتا ہے۔

Internal link practices by Google انٹرنل لنک گوگل کے 3

ایک صفحے پر کتنے انٹرنل لنکس ہونے چاہیے؟

کسی ایک صفحے پر کتنے لنکس ہوں اس کی کوئی حد تو مقرر نہیں لیکن ماہرین کی رائے یہ ہے کہ دس سے بارہ لنکس ہونا بہتر ہے۔ جبکہ زیادہ سے زیادہ نوے سے سو لنکس دیے جاسکتے ہیں۔

ایکسٹرنل لنک (External link) کیا ہے؟

اندرونی لنکس کے بارے آپ جان چکے ہیں، اب چند باتیں بیرونی لنکس کے بارے بھی جاننا ضروری ہیں۔

بیرونی لنکس سے مراد وہ لنکس ہیں جن پر کلک کرکے آپ کی ڈومین سے باہر کسی اور ویب سائٹ پر پہنچا جاتا ہے۔ بیرونی لنکس کا معاملہ اندرونی لنکس سے مختلف ہے، یہاں کچھ ایسی باتیں ہیں جن کا خیال رکھنا ضروری ہے، مثلا:

  1. لنکس صرف اس وقت دیں جب واقعتا اس کی ضرورت ہو۔
  2. کوشش کریں ایک صفحے پر صرف ایک، دو یا تین ہی لنک دیں۔
  3. لنک صرف اس صورت میں دیں جب واقعتا یہ وزٹرز کو فائدہ پہنچانے والی چیز ہو۔
  4. صرف ان ویب سائٹ کا لنک دیں جن پر آپ بھی اعتماد کرتے ہویں۔
  5. صرف ان ویب سائٹ کا لنک دیں جن پر اصل اور درست مواد ہو۔

بیرونی لنکس پر گوگل آپ کی ویب سائٹ کو جرمانہ بھی کرسکتا ہے، اس لیے یہ کام احتیاط سے کرنے کا ہے، اور اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ جو لنک دیں اسے نوفالو (nofollow) کریں۔ ضروری نہیں کہ ہر لنک کو ہی نوفالو (nofollow) کریں، لیکن کچھ کو ضرور کرلیا کریں۔

شکریہ

Related posts

Leave a Reply