امریکہ کا ویزا اپلائی کرنے کا طریقہ
امریکی ویزا کےلئے اپلائی کرنے کیلئے آن لائن طریقہ رائج ہے۔ جس کے مطابق آپ آن لائن ایپلی کیشن سسٹم کی ویب سائٹ ceac.state.gov/genniv پر الیکٹرانک ویزا فارمDS-160 پُر کر کے enter کریں اور اس کے کنفرمیشن پیج کا پرنٹ نکال لیں۔ اب دوسرا مرحلہ ویزا فیس جمع کرانے کا ہے۔ اس کیلئے ustraveldocs.com/pk کھول کر اپنی آئی ڈی بنائیں اور پیمنٹ آپشن پر کلک کریں۔ویزا ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے آن لائن فیس جمع کرانی ہے تو یہ آپشن منتخب کریں اور فیس اداکرنے کے فوری بعد یہیں پر انٹرویوکے لئے Appointment شیڈول کرلیں۔ اگر کال سنٹر کے ذریعے Appointment لینا چاہتے ہیں تو فیس ادائیگی کا نمبر نوٹ کرلیں۔ فیس الائیڈ بنک کی کسی بھی برانچ میں بھی جمع کرائی جاسکتی ہے اس کیلئے اسی سائٹ سے ڈیپوزٹ سلپ کا پرنٹ نکال لیں۔ نان امیگرنٹ ویزوں کی فیس 160ڈالر ہے ۔بنک میں فیس جمع کرانے کی صورت میں اگلے روز Appointment لے سکیں گے۔ عام طور پر دوسے تین روز کا وقت دیا جاتاہے۔ work in USA انٹرویو اب آپ نے طے شدہ وقت پر انٹرویوکیلئے جانا ہے۔ ویزا منظور ہونے پرپاسپورٹ بذریعہ کوریئر بھیجا جائے گا جبکہ ری جیکٹ ہونے کی صورت میں وہیں پر پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات واپس مل جائیں گی۔مزید کا غذات یا پروسینگ کی ضرورت ہو تو بھی انٹرویو کے بعدبتادیا جاتاہے۔ واضح رہے کہ 14 سال سے زائد عمر کے تمام درخواست گزاروں کےلئے انٹرویو ضروری قرار دیا جا چکا ہے جو کہ صرف اسلام آباد میں ہو گا۔ سابق ویزا ہولڈرز بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہیں کیونکہ سفارتخانے میں امیدواروں کے فنگر پرنٹس اور تصاویر لی جاتی ہیں۔ آپ کو مقررہ وقت سے آدھ گھنٹہ پہلے ڈپلومیٹک شٹل سروس‘ تھرڈ ایونیو نزد قائداعظم یونیورسٹی روڈ‘ جی فائیوپہنچنا ہو گا جہاں سے آپ کو بذریعہ بس سفارتخانے لے جایا جائے گا انٹرویوکیلئے اپنے ہمراہ درج ذیل جنرل دستاویزات لے جانا ہونگی۔ ۔۔کم از کم اگلے چھ ماہ کیلئے ویلیڈ پاسپورٹ بمع فوٹوکاپی ۔۔سفید بیک گراو¿نڈ والی دوتصاویر ۔۔پرانے پاسپورٹ اگر ہیں تو ان کے بائیو پیجز کی فوٹوکاپیاں ۔۔سولہ سال کی مکمل ٹریول ہسٹری ۔۔میرج سرٹیفکیٹ اور بیوی کا آئی ڈی کارڈ،شادی کی تصاویر اور بچوں کے کوائف بھائی ،بہنوں اور بچوں کے ناموں کی فہرست بمعہ متعلقہ دستاویزات،شناختی کارڈ اور فارم ب وغیرہ اضافی فارم سٹڈی ویزا کیلئے فارم I-20 اور sevis رسید، ایکسچینج وزیٹر کیلئے DS-2019 اور sevis رسید،عارضی ورک ویزا کیلئے ڈی پی ایس 799 لگیں گے۔ سٹوڈنٹ ویزا کےلئے متعلقہ امریکی یونیورسٹی یا کالج کی طرف سے داخلہ کےلئے رضامندی کے I-120 فارم کی کاپی بھی کیس کے ساتھ جمع کرائی جائے گی جبکہ تعلیمی اسناد اور دیگر دستاویزات انٹرویو کے وقت پیش کرنا ہونگی۔ ورک ویزا اور انٹرکمپنی ویزا کے امیدوار اپنی تمام تصدیق شدہ اصل تعلیمی اسناد ساتھ لیکر جائیں گے۔ دیگر تمام ویزوں کےلئے ہر قسم کی اسناد اور سپورٹنگ دستاویزات انٹرویو کے وقت ہی ساتھ لے کر جائیں۔ ویزافارم پر کرنے کےلئے ہدایات ویزافارم پر کرتے وقت درج ذیل معلومات اور کاغذات پاس رکھیں۔ اپنے تمام رابطہ نمبرز اور ایڈریس،ٹریول پلان اور امریکی میزبان سے متعلق معلوماتپہلے دی گئی ویزا درخواستوں کا ریکارڈاور ٹریول ہسٹری،قریبی رشتہ داروں کے کوائف اپنی تعلیم اور کیرئیر سے متعلق معلومات اورمتعلقہ ویزاکیٹگری کے حوالے سے انفارمیشن تصویر اپ لوڈ کرکے فارم پر پیسٹ کرنا ہوگی۔ فارم مکمل پر ہونے پر اسے ہارڈ ڈسک پر سیو بھی کرلیں۔ ویزاکیٹگری درست کلک کریں ورنہ درخواست مسترد ہوجائے گی۔ فارم میں وہی کوائف دیں جو کہ آپ کے پاسپورٹ پر درج ہوں وگرنہ آپ کی درخواست پر اعتراض لگ جائے گا۔فارم کے تمام خانے پر کرنا ضروری ہے‘ اگر کوئی سوال آپ سے غیر متعلقہ ہو تو جواب کے خانہ میں “Not Applicable” لکھیں‘ کوئی خانہ خالی مت چھوڑیں۔ فارم کا جائزہ لینے کے بعد ہی submit کریں، اس کے بعد کوئی تبدیلی کرنا ممکن نہیںہوگی۔فارم پر کرتے وقت نامکمل چھوڑنا پڑ جائے تو اسے saveکرلیں۔تیس روز کے دوران دوبارہ لاگ ان ہوکر اسے مکمل کرسکتے ہیں۔ فارم مکمل ہونے پر اس کے کنفرمیشن پیج کے دو پرنٹ نکال لیں۔
ویزا فیسیں نیا شیڈول
نان امیگرنٹ ویزے۔۔۔۔160 ڈالر پٹیشن بیسڈ ویزے ۔۔۔ 190 ڈالر ای ٹریٹی ٹریڈ،انویسٹر ویزا۔۔250 ڈالر منگیتر کا ویزا۔۔۔۔265 ڈالر
ٹوریسٹ ویزا
صاحب حیثیت لوگ سیر وتفریح کےلئے امریکہ جا سکتے ہیں اس کےلئے وہاں کے موسم اور مقامات سیاحت سے متعلق معلومات حاصل کریں پھر متعلقہ علاقہ یا شہر جہاں قیام کرنا چاہتے ہیں وہاں کے کسی ہوٹل میں انٹرنیٹ‘ فون یا وہاں موجود کسی دوست کے ذریعے بکنگ کروائیں۔ اس کے کم و بیش 3ماہ قبل ویزا کےلئے اپلائی کریں۔ کامیاب ہونے پر آپ کو آپ کے پروگرام کے مطابق زیادہ سے زیادہ 6ماہ تک کا ویزا مل سکتا ہے۔
ٹوریسٹ ویزا کےلئے اہلیت
انٹرویو کے دوران آپ نے ویزا افسر کو اپنی دستاویزات اور گفتگو سے ان باتوں کی یقین دہانی کرانی ہے۔ (i آپ کے دورہ کا مقصد محض سیر وتفریح ہے۔ (ii آپ مطلوبہ مدت ختم ہونے تک ہر صورت واپس آ جائیں گے۔ (iii امریکہ میں سیاحت کے مذکورہ پلان کےلئے آپ کے پاس وافر رقم موجود ہے۔ (iv آپ کے پاکستان میں مضبوط سماجی ومعاشی رشتے ہیں۔ ٹوریسٹ ویزے کیلئے اضافی دستاویزات ۔۔اپنے کاروباری ادارہ یا ملازمت کے کوائف(کاروباری ادارہ ہے تو اس کی رجسٹریشن،این ٹی این،چیمبر کی ممبرشپ اور بنک اکاو¿نٹ کے کاغذات،ملازمت کرتے ہیں تو اپوائنٹمنٹ لیٹراور سیلری سلپ وغیرہ) ۔۔چھ ماہ کی بنک سٹیٹمنٹ، جائیداد کے پیپرز، کریڈٹ کارڈز ۔۔ہوٹل بکنگ اور ریٹرن ایئر ٹکٹ ۔۔سپانسرلیٹر ۔۔ادارے سے چھٹی کی منظوری کا لیٹر مکمل ٹو ر پروگرام
ضروری ہدایات
ٹوریسٹ ویزا کےلئے آپ شروع میں بیان کردہ طریقہ کار کے مطابق ہی اپلائی کرینگے‘ اضافی دستاویزات ویزا افسر کو انٹرویو کے دوران طلب کئے جانے پر دکھائیں گے۔ یہ ظاہر کرنے کےلئے کہ آپ کے امریکہ جانے کا مقصد محض سیر وتفریح ہے آپ کسی خاص موقع مثلاً کرسمس‘ عالمی گیمزاور دیگر مواقع پر اپلائی کریں‘ شادی کے بعد ہنی مون ٹرپ کےلئے بھی درخواست دی جا سکتی ہے۔ یہ ثابت کرنے کےلئے کہ آپ مقررہ مدت سے پہلے واپس آ جائیں گے پاکستان میں اپنی مصروفیات ظاہر کریں۔ دستاویزات سے آپ یہ واضح کر سکتے ہیں کہ آپ کسی بزنس آرگنائزیشن کے مالک یا اہم رکن ہیں اور آپ کی عدم موجودگی میں وہ بزنس متاثر ہو گا۔ دیگر حقیقی مصروفیات بھی بیان کی جا سکتی ہیں۔ ٹور کےلئے وافر رقم کی موجودگی ظاہر کرنے کےلئے آپ کے پاس ٹھوس اور بھاری بینک سٹیٹمنٹ اور جائیداد کے ملکیتی کاغذات موجود ہونے چاہئیں۔ ہوٹل بکنگ کی رسیدیں اور ریٹرن ٹکٹ بھی ضرور ہمراہ لے جائیں۔ پاکستان میں مضبوط سماجی رشتوں کو ثابت کرنے کےلئے آپ شادی شدہ ہوں تو بہتر ہو گا‘ بچے ہوں تو وہ مزید پلس پوائنٹ تصور کیا جائے گا۔ اس کےلئے آپ کو کمپیوٹرائزڈ میرج سرٹیفکیٹ‘ شادی کی چند ایک تصاویر اور بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ انٹرویو کےلئے لے کر جانا ہوں گے۔ معاشی تعلق میں آپ کا کاروبار‘ ذاتی گھر‘ زمین اور جائیداد وغیرہ آ جاتیہیں۔ ان کے ملکیتی کاغذات بھی ضرور فائل میں لگا کر لے جائیں۔