امرت دہارا Imrat Dhara
آج سے کوئی سو سال قبل ہندوستان میں ایک دواء ایجاد ہوئی تھی جو سو بیماریوں میں استعمال کی جاتی تھی۔
یہ دوا امرت دہارا Imrat Dhara کے نام سے معنون تھی۔ تب ایک تولہ کی قیمت ڈھائی روپے وصول کی جاتی تھی۔ دواء لاجواب تھی اور فوری رزلٹ کی حامل بھی۔ صرف ایک حکیم خاندان کا ذاتی نسخہ تھا اشتہارات اور رزلٹ کی وجہ سے پورے ہندوستان میں تہلکہ مچا رکھا تھا لیکن نسخہ کسی کو معلوم نہیں تھا اور حکیم بتانے کیلئے تیار بھی نہیں تھا ان کے ایک شاگرد نے جس زندگی استاد کی خدمت میں کھپا دی تھی آخر عمر میں منت سماجت کر کے اس سے نسخہ وصول کیا تھا۔ تین چیزوں کا مجموعہ ہے
امرت دہارا نسخہ Amrit Dhara recipe
کافور دس گرام
ست پودینہ دس گرام
ست اجوائن دس گرام
ان سب کو برابر وزن لیں اور پھر پیس کر شیشے کی بوتل میں ڈال کر دھوپ میں رکھ دیں کچھ دیر کے بعد پانی ہو جائے گا، کچھ حکماء روغن الائچی بیس گرام بھی اس میں شامل کرتے ہیں۔ حسب مزاج ایک سے دو قطرے پانی میں یا کسی سفوف پر ڈال کر استعمال کریں اور اسکے کرشمے دیکھیں۔
یہ دوا سر سے پاوں تک ہر مرض میں کام آتی ہے، گویا ایک ڈاکٹر گھر میں موجود ھے۔ پیٹ کی تمام بیماریوں کیلئے اکسیر کا حکم رکھتی ہے، صرف ایک قطرہ پانی میں ملا کر پلایا جاتا ہے، ھیضہ کالرا بد ہضمی وغیرہ میں ٹھنڈے پانی سے دیں۔ قبض ھو تو بعد غذا ایک قطرہ گرم پانی میں ملا کر پلا دیں۔
اس نسخے کو اپنے سفر و حضر کا ساتھی بنائیں۔ اپنے فرسٹ ایڈ باکس میں ضرور رکھیں۔ لاہور میں ایک بلڈنگ موجود ہے جس کا نام امرت دہارا ہے۔ کہا جاتا ہے یہ بلڈنگ امرت دہارا بیچ کر بنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیزو فرینیا
یہ بھی پڑھیں: موبائل خفیہ کوڈ
کوئی مطب اس سے خالی نہیں سبھی بڑے مطب میں یہ موجود ہوتا ہے عموماً حکماء حضرات پڑیا کے اوپر اس کے ایک دو قطرے ڈال دیتے ہیں۔
حکیم سعید اسے قلزم کہتے تھے جبکہ حکیم اجمل خان اسے دوائے عجیب ۔ اور بعض اطباء اسے حکمت کی تھیلی اور آب شفاء بھی کہتے تھے۔
امرت دہارا میں شامل تین چیزوں کے خصوصی خواص:
کافور
ابتدا میں محرک و محمر ہے اور بعد میں سوزش اور درد کو دور کرنے میں معاون ہے۔
ست اجوائن
کیڑے مار اور دافع تعفن ہے۔
ست پودینہ
مقوی معدہ، کاسر ریاح ہونے کے باعث نفخ اور درد شکم، بھوک کی کمی اور ضعف معدہ میں مفید ہے۔ متلی روکنے اور بند ناک کھولنے میں معاون ہے۔
امرت دہارا فوائد:
علامات
امرت دہارا کو مندرجہ ذیل علامات میں استعمال کیا جاسکتا ہے:
- درد سر
- نزلہ و زکام
- کان درد
- دانت درد
- پیٹ درد
- ہیضہ
- کمر درد
- جوڑوں کا درد
- خارش
- نمونیا
- متلی اور قے
- بخار
- چوٹ
- بچوں کے امراض
درد سر
پیشانی پر یا درد کے مقام پر تھوڑی سی دوا لگا کر مالش کریں۔
نزلہ و زکام
ایک سے دو قطرے ناک میں ٹپکائیں، ضرورت ہو تو دن میں دو سے تین مرتبہ ایسا کریں۔
کان کا درد
امرت دہارا کے ایک سے دو قطرے معمولی تین میں ملا کر کان میں ٹپکائیں۔
داڑھ کا درد
درد کے مقام پر روئی کے ساتھ لگا کر داڑھ میں رکھیں۔
نمونیا
تھوڑا سا روغن موم گرم کرکے اس میں چند قطرے ڈالیں پھر اس کی مالش درد کے مقام پر کریں۔
پیٹ کا درد
سونف کے عرق میں تین سے چار قطرے ڈال کر پی لیں۔
ہیضہ
اس موقع پر امرت دہارا کے تین چار قطرے عرق پودینہ یا عرق گلاب میں ملا کر دینے چاہیں۔
اسہال و پیچش
انار کا چھلکا تھوڑے سے عرق گلاب یا پانی میں گھس لیں پھر اس میں امرت دہارا کے دو قطرے ڈال کر پی لیں۔
متلی اور قے
انار کے رس میں امرت دہارا کے دو قطرے ڈال کر پی لیں۔
کمر کا درد
روغن موم میں چند قطرے ڈال کر ہلکا گرم کریں اور درد والی جگہ مالش کریں۔
جوڑوں کا درد
روغن سورنجاں میں چند قطرے ڈال کر مالش کریں اور پٹی باندھ دیں۔
بخار
امرت دہارا کو ہر قسم کے بخار میں تین قطرے پانی میں ڈال کر پی لیں۔
چوٹ
جس جگہ چوٹ لگے امرت دہارا کی مالش کریں۔
خارش
خارش کی جگہ پر امرت دہارا لگائیں۔ جسم میں جلی ہوئی جگہ پر لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔
نیند
نیند نہ آنا، بے چینی میں مفید ہے۔
بچوں کے امراض
امرت دہارا کے فوائد بچوں کے لیے بھی ہیں۔ بچوں کو پیٹ درد، الٹی، پیچش، اسہال ، یا دانت نکلنے کی تکلیف ہو، یا سینے میں بلغم ہو تو امرت دہارا بہت مفید ہے۔ بچوں کو ایک قطرہ پانی میں ڈال کر پلائیں۔