اطریفل اسطوخودوس

اطریفل اسطوخودوس Atreefal Ustukhudoos 1

اطریفل اسطوخودوس

Atreefal Ustukhudoos

اطریفل اسطوخودوس سردرد کے لیے مفید ہے پرانے سے پرانے سردرد پر کام کرتا ہے۔بلغمی رطوبات فصلات کو صاف کرتا ہے سر کا بھاری پن نزلہ زکام سے ہونے والی جکڑن کو مفید ہے اسکو دماغ کا جھاڑو بھی کہتے ہیں۔ داہمی نزلہ اور قبض کو بھی ٹھیک کرتا ہے بہرے پن میں بھی مفید ہے جو نزلی رطوبات کی زیادتی کی وجہ سے ہو
آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف ۔

اجزاء نسخہء۔

ترپھلا 60گرام۔پوست ہلیلہ۔تربد۔بسفاہج افتیمون کشمش۔اسطوخودوس ۔ثنامکی ہر ایک 20 گرام۔ روغن بادام خالص 100 گرام ۔چینی 1 کلو ۔
یاد رکھیں کہ ثنا مکی کی صرف پتی شامل کرنی ہیں ڈنڈی پھول شامل نہ ہوں۔
روغن بادام کے علاوہ تمام ادویات کا سفوف بنا لیں لیں اور روغن بادام کے ساتھ چرب کرلیں لیں یعنی روغن بادام کے اندر مکس کر لیں اس کے بعد چینی کا قوام بنا کر تمام ادویات کو شامل کرکے معجون بنا لیں۔
ایک ایک چمچ دوا نیم گرم پانی کے ساتھ صبح و شام خالی پیٹ استعمال کریں یا عرق گازوبان سے لے سکتے ہیں۔

فوائد:

دماغ کے بلغمی اور سوداوی فضلات کے اخراج میں مفید ہے ۔ ضعفِ معدہ و امعاء میں مستعمل ہے ۔ دائمی نزلے اور قبض میں نفع بخش ہے ۔ نزلاوی سردرد اور سوداوی امراض بالخصوص مالیخولیا کا ازالہ کرتا ہے ۔ دماغی قویٰ کی حفاظت کرتا ہے۔ سر کے چکرانے میں نافع ہے ۔اس کا مسلسل استعمال بالوں کی سیاہی کو قائم رکھتا ہے
اطریفل اسطوخودوس Atreefal Ustukhudoos 2
For catarrhal and black bilious secretions of brain, gastric & bowel weakness, chronic catarrh, constipation, chronic cephalgia, vertigo and melancholia.
یخرج الافرازات البلغمیة والسوداویة من الدماغ و یعالج ضعف المعدة والامعاء والنزلیة المزمنة والامساک والصداع المزمن والسدر و الدوار والکآبة

 

Leave a Reply