احرام باندھنے کا طریقہ
احرام پہننے یا احرام باندھنے کا طریقہ کار۔ عمرہ پر جانے سے پہلے دو تین بار گھر میں احرام باندھنے کی پریکٹس کرلیں۔
نوٹ: عورت کااحرام اس کے تمام استعمال کےکپڑےہیں ،جس میں رنگ یاکسی مخصوص کپڑےکی کوئی قیدنہیں ہے،اسی طرح احرام کی حالت میں عورتیں موزےاوردستانےوغیرہ بھی پہن سکتی ہیں ،البتہ عورت کےلےاحرام کی حالت میں چہرہ ڈھانپنامنع ہے،لیکن اس کےساتھ ساتھ پردہ بھی ضروری ہے،جس کےلےبہتریہ ہےکہ عورت سرپرہیٹ رکھ کراوریہ نقاب ڈال کےتاکہ پردہ بھی ہوجائےاورچہرہ پرکپڑابھی نہ لگے،اسی طرح بہترہے کہ عورت احرام کی حالت میں سرکےبالوں کو کسی رومال غیرہ میں لپیٹ لیں تاکہ بال ٹوٹنےاورادھراُدھرمنتشر ہونےسےبچ جائیں۔