سوشل میڈیا مارکیٹنگ کیوں ضروری؟

حامد حسن

آپ کے کاروبار کیلیے سوشل میڈیا مارکیٹنگ کیوں ضروری؟

آج کے دور میں کاروبار کرنے والے لوگوں کی اکثریت سوشل میڈیا مارکیٹنگ سے بے خبر ہیں۔
٭Hamid Hassan

سوشل میڈیا کی اہمیت

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں کم و بیش 3.2 بلین لوگ باقاعدگی سے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔سوشل میڈیا کی دنیا ناقابل یقین رفتار سے بدل رہی ہے، سوشل میڈیا مارکیٹنگ تیزی سے مارکیٹنگ کے ناگزیر پہلوؤں میں سے ایک بن چکی ہے جو حیران کن فوائد کے ساتھ ساتھ بہت آسانیاں فراہم کرتی ہے اور آپ کی پروڈکٹ کو دنیا بھر میں صارفین تک پہنچنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
اگر آپ اس کارآمد ذریعہ کو استعمال نہیں کرتے تو آپ اپنے کاروبار کی کامیابی اور وسعت سے انجان ہیں، کیونکہ یہ آپ کے کاروبار کے بارے میں معلومات پھیلانے میں آسانی بناتی ہے۔ اگر اسے منصوبہ بندی کے ساتھ منظم انداز میں استعمال کیا جائے تو چھوٹے کاروبار کوبڑے کاروبار میں تبدیل کیا جاسکتاہے۔
٭

برانڈ کی اہمیت

دنیا میں جہاں دیگر تبدیلیاں آرہی ہیں وہیں ہارڈ ورک کے بجائے سمارٹ ورک کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
آپ کوئی بھی بزنس کر رہے ہیں اس کو باقاعدہ برانڈ بنا کر کریں، برانڈ کے دیگر فوائد میں سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ کسٹمر اعتماد کے ساتھ آپ کی پراڈکٹس خریدتا ہے۔
برانڈ کسٹمر کے ذہن میں اچھا تاثر پیدا کرتا ہے اور فزیکلی مارکیٹنگ میں آپ کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔
سب سے پہلے اپنے کاروبار کے لئے سوشل میڈیا پیجز بنائیں۔
اپنے برانڈ کو مزید بہتر اور موثر بنانے کے لئے باقاعدہ حکمت عملی اپنائیں۔
روز کی بنیاد پر کسٹمر تلاش کریں ان تک اپنے برانڈ کا تعارف پہنچائیں اس کے لئے لوگوں سے روابط بڑھائیں اور اپنے برانڈ پر اطمینان دلائیں۔
٭

پراڈ کٹ کی اچھی تصویریں

سوشل میڈ یا سب سے منافع بخش ڈیجیٹل مارکیٹنگ پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے جو آپ کے کاروبار ی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اپنی پراڈکٹ کی بہترین فوٹوگرافی کریں، پراڈکٹ کی اچھی تصاویر کسٹمر پر بہت اچھا تاثر پیدا کرتی ہے۔
تصاویر آپ کی برانڈ کی شناخت کو نمایاں طور پر بڑھانے میں آپ کی مدد کرے گی۔
نوے فیصد سے زائد مارکیٹرز نے دعوی کیا ہے کہ ہفتہ میں صرف چند گھنٹے سوشل مارکیٹنگ کو بھرپور توجہ دینے کی کوششوں نے ان کے برانڈ کی رینکنگ میں اضافہ کیا اور خریداری میں خاطرخواہ اضافہ ہوا۔
٭

کم خرچ مارکیٹنگ کا طریقہ

چونکہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم مفت ہیں ان پر اکاؤنٹ بنانے پیجز بنانے کے چارجز نہیں۔
لیکن اپنے برانڈ کی اضافی تشہیر اور کسٹمر تک اپنا تعارف اور پروڈکٹس کی مشہوری کے لئے پیڈ مارکیٹنگ کرنی پڑتی ہے۔
اگر آپ کا بزنس ابھی ابتدائی مراحل میں ہے تو آپ پیڈ مارکیٹنگ کے لئے ہر ایک ماہ کے لئے بجٹ طے کریں۔
کوشش کریں کہ پیڈ مارکیٹنگ کے لئے الگ سے بجٹ مت بنائیں منافع سے حاصل شدہ رقم کی ایک شرح طے کر کے اسی سے پیڈ مارکیٹنگ کریں۔
ایڈ مینجر کو استعمال کرنے کا مکمل طریقہ سیکھ کر اپنی پراڈکٹس کو تھوڑی رقم میں زیادہ کسٹمر تک رسائی کو یقینی بنائیں۔
سب سے پہلے تو پیڈ مارکیٹنگ کے لئے اپنے کسٹمرز کا تعین کریں، لوگوں کے رجحان اور مانگ کو دیکھتے ہوئے عمر، علاقہ، اور وقت کی سلیکشن میں انتہائی احتیاط کریں۔
٭

کاہگ کے ساتھ مستقل تعلق

گاہکوں کواپنے ساتھ مشغول اور منسلک رکھنے کے لئے سوشل میڈیا ایک نہایت بہتر اور موثر ٹول ہے۔ جتنا زیادہ آپ اپنے کسٹمر سے بات چیت کرتے ہیں اتنے زیادہ امکانات آپ کی سیل میں بہتری کے ہیں۔ اپنے ٹارگٹڈ کسٹمر زکے ساتھ باہمی تعلق جاری رکھیں تاکہ ان کی ضروریات معلوم ہوں اور ان کے مفادات کو از حد بہتری و آسانی سے پورا کیا جائے۔
٭

آپکے برانڈکے بہترین کسٹمر

آپ کے برانڈ کے بہترین اور مستقل کسٹمر وہی ہیں جو جو آپ کے برانڈ پر مکمل اطمینان کا اظہار کریں اور فزیکلی آپ کے برانڈ کو متعارف کرواتے ہیں۔
اپنے مستقل کسٹمر کے ساتھ باہمی تعلق کو استوار کریں ان سے کاروبار کے علاوہ کبھی کبھار ہلکے پھلکے موضوعات پر بات چیت کریں۔
ایسے کسٹمر جو آپ کے برانڈ کے لئے فائدہ مند ہیں ان سے ملاقات کریں ان کو گفٹ دیں اور باہمی روابط کو مضبوط بنائیں۔
جب آپ کے پاس سوشل میڈیا موجود ہے، تو آپ اپنے گاہکوں کوتلاش کرنے اور رابطہ قائم کرنے کے لئے آسان بناتے ہیں۔ سوشل میڈیا صرف آپ کی مصنوعات کو متعارف کرانے تک محدود نہیں ہے، یہ پروموشنل مہمانوں کے لئے بھی ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
٭

گاہک کا اطمینان

سوشل میڈیا کی دنیا میں گاہک کا اطمینان ہی کاروبار کی ترقی کا ضامن ہے۔
آپ کا گاہک آپ کے پراڈکٹس اور آپ کے رویہ سے مطمئن ہے تو وہ آپ کے کاروبار کے لئے سودمند ثابت ہوگا اور آپ کے لئے ہمیشہ فزیکلی مارکیٹنگ کا سبب بنے گا۔
آپ کا تعلق اور آپ کی پروڈکٹس پر اطمینان مزید کسٹمر لانے میں معاون ثابت ہوگا۔
اس لئے تحمل اور بردباری سے گاہک کی شکایات سنیں اور اس کو اچھے انداز سے حل کریں۔
گاہک کو مطمئن کرنا آپ کے کاروبار کے لئے نہات ضروری ہے۔
٭

مارکیٹ ریسرچ

اپنے کسٹمر کی ضروریات اور خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے مارکیٹ سرچ کریں۔
مارکیٹ میں کس چیز کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے کون سی پروڈکٹس زیادہ چلنے والی ہے، کسٹمر کو وقت، حالات اور مقام کے لحاظ سے کون سی چیز کی زیادہ ضرورت ہے۔
یہ ضروری نہیں کہ آپ بھی وہی بزنس کریں جو دوسرے کر رہے ہیں اپنے لئے انفرادیت کو ترجیح دیں مارکیٹ میں کچھ ایسا لائیں جو دوسروں کے پاس نہ ہو۔
یا اگر آپ کے پاس کچھ نیا نہیں تو آپ کوشش کریں دوسروں سے ذرا ہٹ کر بزنس کریں۔
اس کے لئے آپ اپنی پراڈکٹس میں ایڈیشن کریں کسٹمرز کو تحفے تحائف دیں اور کچھ ایسا کریں کہ کمپٹیٹرز کے مقابلے میں آپ کو ترجیح دی جائے۔
٭

بڑھتی ہوئی ٹریفک

پچھلے چند سالوں میں سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی ٹریفک کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر کی ٹیکنالوجی سوشل میڈیا پر مارکیٹنگ کوترجیح دے رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ٹریفک بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے سوشل میڈیا کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے برانڈز نت نئے طریقوں سے مارکیٹنگ کے ٹولز ایجاد کر رہے ہیں۔
اس بات سے انکار نہیں ہے کہ سوشل میڈیا مارکیٹنگ میں اپ ڈیٹس اور قائم شدہ برانڈز کے بہت سے فوائد ہیں۔ صحیح سوشل میڈیامارکیٹنگ کی حکمت عملی کو باقاعدگی سے اپنا کر آپ اپنے کاروبار کی ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
حامد حسن
Hamid Hassan

Leave a Reply