آپ کی دکان ہے یا ریہڑی, آپ بزنس مین ہیں یا ملازم, آپ بروکر ہیں یا ایجنٹ کوئی بھی فزیکلی کام کر رہے ہیں اور آپ کے پاس روزانہ 3,5 گھنٹے فارغ ہوتے ہیں تو اس میں کوئی نہ کوئی آن لائن کام کریں۔۔۔
جاب یا فزیکلی بزنس کے ساتھ ساتھ آپ کو آن لائن کچھ نہ کچھ کرنا چاہئے آن لائن کی ترغیب کیوں دے رہا ہوں یہ ابھی سمجھاتا ہوں۔۔۔
آپ دنیا کا کوئی بھی فزیکلی بزنس کر رہے ہیں مثلاً آپ کی شاپ ہے کپڑا, جوتا, موبائل, کمپیوٹر, ہارڈ وئیر, الیکٹرک, بجری سیمنٹ سریا, کریانہ, کاسمیٹکس, جنرل سٹور, سبزی فروٹ, ہوٹل یا کوئی بھی کام ہو
یا آپ کسی مدرسے, ادارے, سکول, کالج, یونیورسٹی میں ٹیچر ہیں
یا کسی فیکٹری, مل, کمپنی, دکان, یا کسی جگہ ملازم ہیں
یا آپ کسی کمپنی کے سیلز مینجر, مارکیٹر یا ایجنٹ ہیں
تو اگر آپ کے پاس روز کے دو چار چھ گھنٹے ہیں تو آپ ساتھ ساتھ آن لائن فیلڈ میں ضرور آئیں آن لائن فیلڈ میں بزنس کریں یا سروسز دونوں فائدہ مند ہیں۔۔۔
خود اندازہ کریں موجودہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریباً تمام فزیکلی بزنس متاثر ہوئے, کمپنیاں, فیکٹریاں ملیں بند ہوگئی, مارکیٹیں دکانیں سب بند لیکن آن لائن بزنس پھر بھی چلتے رہے, کارگو اور ڈیلوری چلتی رہی, فیس بک پر ہی دیکھ لیں کہ ان حالات میں بھی ہمارے فیس بکی بزنس مین حضرات کا کام زیادہ متاثر نہیں ہوا۔۔۔
اس لئے فزیکلی بزنس پر جیسے زیادہ بھروسہ نہیں کیا جا سکتا حالات کا کچھ علم نہیں اسی طرح آن لائن فیلڈ میں بھی کچھ بھی ممکن ہے لیکن انسان کو ایک ہی جگہ پر بھروسہ اور اسی پر آسرا نہیں کرنا چاہئے متبادل راستہ بھی اپنانا چاہئے۔۔۔
———–
فیس بک کی ایک جانی مانی شخصیت ہیں ڈاکٹر عدنان خان نیازی صاحب وہ فیصل آباد ایگری کلچر یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں لیکن ان کا شہد کا سائڈ بزنس ہے۔۔۔
نعمان بخاری صاحب ایک این جی او میں بڑے عہدے پر ہیں لیکن وہ بھی ساتھ ساتھ شہد کا کاروبار کر رہے ہیں۔۔۔
اسی طرح بہت سارے طلباء, علماء, آئمہ مساجد, ٹیچرز, سرکاری ملازمین, بنکرز, اور صحافی حضرات جاب کے ساتھ آن لائن بزنس یا آن لائن سروسز کا کام کر رہے ہیں۔۔۔
———–
آپ کی کسی بھی چیز کی دکان ہے, آپ کسی ادارے میں ٹیچر ہیں, آپ امام مسجد یا مدرس ہیں, آپ کسی کمپنی یا فیکٹری میں ملازم ہیں تو آپ اپنے وقت کا حساب لگائیں۔۔۔
عموماً 8 یا 10 گھنٹے کی ڈیوٹی یا کام ہوتا ہے, دکان پر کافی ٹائم مل جاتا ہے, نمازوں کے درمیان بہت سارا وقت فارغ ہوتا ہے, تدریس کے علاوہ بہت سارا ٹائم مل جاتا ہے۔۔۔
آپ آئیڈیا تلاش کریں, آس پاس کی ڈیمانڈ دیکھیں, آن لائن کون سی چیز فروخت کی جا سکتی ہے۔۔۔
آپ کے پاس کوئی خاص پروڈکٹس ہیں یا کوئی سامان, آپ کسی ہول سیل مارکیٹ سے آئٹم خرید کر اس کی مارکیٹنگ کریں یا اپنی کوئی آئیٹم بنائیں۔۔۔
یا اگر آپ کا ٹیکینکل مائنڈ ہے تو کوئی ایک سکل سیکھ کر اس کی سروسز دیں, سکل ہولڈر ہیں تو آن لائن فیلڈ میں کوشش کریں
ان شاء اللہ بہت جلد کامیابی ملے گی۔۔۔
آن لائن کام کرنا انتہائی آسان ہے آپ خود کریں یا ساتھ کسی کو شامل کرلیں
جب آپ کسی ایک کام پر آسرا کر لیتے ہیں تو جب تک اس کام سے انکم مل رہی ہوگی تو آپ کا نظام چلتا رہے گا جس دن وہ کام متاثر ہوا تو انکم بند ہوگی اور نظام معطل ہوجائے گا۔۔۔
دنیا بھر کے بزنسز ساتھ ساتھ آن لائن میں بھی گروتھ کررہے ہیں۔۔۔
ملٹی نیشنل کمپنیز اور بہت سارے بزنسز الگ سے آن لائن سیکشن بنا رہے ہیں, ان کا بزنس جہاں فزیکلی ہورہا ہے وہیں آن لائن بھی گروتھ کر رہے ہیں۔۔۔
اس لئے اپنے لئے آن لائن بزنس یا سروسز کی ترتیب ضرور بنائیں۔۔۔
حامد حسن
Hamid Hassan