آن لائن ڈالر کمانے کا زبردست آئیڈیا

حامد حسن

آن لائن ڈالر کمانے کا ایک بہت ہی زبردست اور کمال کا آئیڈیا۔۔۔

حامد حسن

آن لائن ڈالر کمانے کا زبردست آئیڈیا

یہ آئیڈیا میرے اپنے ذاتی تجربات سے ماخوذ ہے میں اس آئیڈیا سے اچھی ارننگ کر چکا ہوں۔۔۔ تین سال سے ایک کلائنٹس کے ساتھ پرمنٹ پروجیکٹ پر کام کر رہا ہوں اور اس آئیڈیا پر میرے 3 دوستوں کو بھی لگایا الحمدللہ وہ بھی بہت ہی اچھی اور بہترین انکم حاصل کر رہے ہیں۔۔۔ یقین جانیں اس آئیڈیا سے آپ اتنی اچھی انکم کر سکتے ہیں کہ آپ کی سوچ ہے۔۔۔ اس آئیڈیاز پر آج کل بے تحاشہ کام ہے اور کلائنٹس منہ مانگا معاوضہ دینے کو تیار ہیں۔۔۔
نوٹ۔ یاد رکھیں اس طرح کے آئیڈیاز کے لئے لوگ بھاری معاوضہ لیتے ہیں اور پھر بھی سب کچھ نہیں بتاتے لیکن ان شاء اللہ آج اس منفرد آئیڈیا کو مفادِ عامہ کی غرض سے آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں توجہ اور غور سے پڑھیں اور عمل کریں ان شاء بہت مفید ثابت ہوگا۔۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ٹرینڈ

آج کل پوری دنیا میں ای کامرس کا ٹرینڈ ہے، دنیا کے بڑے بڑے نامی گرامی بزنسز اور کمپنیز ای کامرس پر فوکس کر کے کام کر رہی ہیں اور ان کو اپنی سروسز کے لئے پروفیشنل ٹیم کی ہمہ وقت ضرورت رہتی ہے۔۔۔ ہر فیلڈ اور کیٹاگری کے بزنسز اپنا فزیکل سیٹ اپ اٹھا کر آن لائن ای کامرس پر منتقل کر رہے ہیں اور اپنی تمام تر توجہ آن لائن پر مرکوز کئے بیٹھے ہیں۔۔۔ ایسے میں جہاں دنیا کی ہر فیلڈ اور کیٹاگری کے بزنسز آن لائن ہورہے ہیں ای کامرس کی دنیا میں انقلاب آرہا ہے لوگ دھڑا دھڑ اپنا پیسہ اس فیلڈ میں لگا رہے ہیں وہیں اس فیلڈ کے ماہرین اور سروس دینے والوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔۔۔
اگر آپ کسی بھی ڈیجیٹل فیلڈ میں پروفیشنل لیول کی مہارت رکھتے ہیں تو یقین جانیں اس آئیڈیا سے آپ اپنی سوچ اور ڈیمانڈ سے کئی گنا زیادہ گارنٹی سے کما سکتے ہیں۔۔۔
بہت سے کیسز میں آن لائن بزنس سے زیادہ اس کی سروسز دینے والوں نے کمایا ہے کیوں کہ بزنسز میں انویسمنٹ ہے، ڈیلوری اور کوالٹی کنٹرولنگ نظام ہے، مزید یہ کہ مارکیٹنگ پر انویسٹمنٹ اور پلاننگز ہیں مگر سروسز میں ایک روپیہ کا خرچ نہیں ہے کیوں کہ پروفیشنلز سروسز دیتے ہیں اور بغیر کسی ٹینشن اور فکر کے کماتے ہیں جتنا زیادہ ٹائم لگے گا جتنی زیادہ سروس دیں گے اتنی انکم ہوگی۔۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

آئیڈیا

اگر آپ گرافکس ڈیزائننگ میں پروڈکٹس ڈیزائننگ، پیکجنگ، لینڈنگ پیج اور برینڈنگ کا کام پروفیشنل لیول پر جانتے ہیں اور اس فیلڈ میں ماہر ہیں اسی طرح ویڈیو ایڈیٹنگ میں پروڈکٹس موشن گرافکس، اینمیشن اور سٹاپ موشن کا کام بخوبی جانتے ہیں یا آپ ویب ڈیزائننگ اور ویب ڈویلپمنٹ میں مینجمنٹ اور ووکامرس میں ماہر ہیں تو اس آئیڈیا سے آپ بہت اچھی اور سوچ سے کئی گنا اچھی انکم کر سکتے ہیں۔۔۔ اس کے علاوہ دوسری جتنی بھی پروفیشنل سکلز ہیں ان سب میں بھی سکوپ بہت ہے مگر ای کامرس میں گرافکس ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ اور پروڈکٹس مینجمنٹس کا بہت سکوپ اور بے تحاشہ کام ہے۔۔۔ اسی لئے ہر کمپنی کو گرافکس ڈیزائنر، ویڈیو ایڈیٹرز، ویب ڈویلپر اور پروڈکٹس کوالٹی مینجر کی ضرورت رہتی ہے۔۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

طریقہ کار

اس کا طریقہ اس طرح ہے کہ آپ امازون، ای بے، بیسٹ بے، علی بابا، علی ایکسپریس پر جائیں وہاں پروڈکٹس کیٹاگری میں جو کمپنیز ہوں گی ان کو سلیکٹ کریں ان کی پروڈکٹس ڈیزائننگ اور پیکجنگ چیک کریں اور اچھی طرح تسلی کر لیں کہ آپ اس لیول کا کام کر سکتے ہیں۔۔۔کوشش کریں اس کمپنی کی پروڈکٹس ڈیزائننگ اور پیکجنگ کا آئیڈیا لے کر اس جیسے پانچ سات ڈیزائن بطور سیمپل پورٹ فولیو بنا لیں۔۔۔
اس کے بعد آپ نے ایسا کرنا ہے کہ اس کمپنی کی پروفائل اکاؤنٹ پر جانا ہے اور وہاں سے اس کمپنی کا ڈیٹا مائن کرنا ہے پھر اس کمپنی کی آفیشل ای میل پر آپ نے ایک عدد بہترین سا پرپوزل بنا کر بھیجنا ہے، اس کے ساتھ اپنے پورٹ فولیو کا لنک دینا ہے، مزید یہ کہ اپنا پورٹ فولیو اٹیچ بھی کرنا ہے وہ ڈیزائن جو آپ نے اس کمپنی کی پروڈکٹس کو دیکھ کر بنائے تھے وہ بطورِ سیمپل اٹیچ کریں گے۔۔۔ اگر آپ ایک دن میں دس کمپنیز کو ای میل کریں گے تو یہ یقینی امر ہے کہ ان میں سے ایک یا دو کمپنیز آپ کو رپلائی ضرور دیں گی اور آپ کے پرپوزل پر آپ سے ڈسکشن کریں گی۔۔۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کمپنی ٹرائل لیتی ہے اس کمپنی کا مالک یا مارکیٹنگ مینجر لائیو ڈیمو لیتے ہیں اگر آپ کا کام ان کے معیار کے مطابق ہوا تو سو فیصد یقینی امر ہے کہ آپ کو ضرور کام ملے گا۔۔۔ اگر آپ کا کام ان کے سابقہ کام سے زیادہ اچھا اور کریٹیو ہوا تو کمپنی آپ سے پرمنٹ کنٹریکٹ کرے گی اور سوچ سے کہیں زیادہ معاوضہ کی آفر کرے گی۔۔۔
چونکہ ای کامرس کی کمپینیز اپنے پروجیکٹس کے لئے فری لانسنگ پلیٹ فارمز سے جا کر فری لانسر ہائیر کرتے ہیں اس صورت میں کمپنیز کو ایک تو فری لانسنگ پلیٹ فارمز پر اچھا خاصہ کمیشن دینا پڑتا ہے مزید یہ کہ کلائنٹس اس طرح تنگ ہوتا ہے بار بار ڈسکشن اور پیمنٹس کو دو حصوں میں دینے سے۔۔۔
اس لئے اول تو اکثر کمپنیز پروفیشنل ٹیم کو مستقل ہائیر کرتی ہیں اور اگر فری لانسرز دوسری کنٹریز سے ہوں تو ان کو ورچوئیل جاب کے بجائے ترجیحاً ان کو اپنے ملک ہی بلا لیتی ہیں اس کی سینکڑوں مثالیں موجود ہیں کہ پروفیشنل لوگوں نے کمپنی کے معیار کے مطابق کام کیا کچھ عرصہ کمپنیز نے ان کو چیک کیا اس کے بعد کمپنی کے ملک میں ہی سیٹل کر دیا۔۔۔
اس میں مزید ریفرینس بننے کے سو فیصد چانس ہوتے ہیں کمپیٹیٹرز کمپنیز اس ڈیزائنر کو ریفر کرتی ہیں اور ڈیمانڈ اور سوچ سے کہیں زیادہ معاوضہ آفر کرتی ہیں۔۔۔ آپ نے جب اس آئیڈیا پر کام کیا اور جس کلائنٹ نے آپ سے ڈسکشن کے لئے رابطہ کر لیا تو سمجھو کہ اس کو سو فیصد ضرورت ہے اب آپ کا کام ہے کہ اس کلائنٹ کو مطمئن کرنا اور اس سے پروجیکٹ پکڑنا۔۔۔ اکثر کلائنٹس ایسی ای میل اور رابطے کے انتظار میں رہتے ہیں لیکن یہاں کیا ہوتا ہے کہ کمپنی کی آفیشل ای میل کسی مینجر کے پاس ہوتی ہے تو وہ مالک کو نہیں بتاتے لہذا آپ نے جس کمپنی کو ای میل کی ہے اس کو ایک ہفتہ دس دن بعد دوبارہ ای میل کریں اس کمپنی سے رابطے کے دوسرے ذرائع کا بھی اتہ پتہ کریں جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم، موبائل نمبرز، ایڈریس وغیرہ کسی ایک سورس سے آپ کا ڈائیریکٹ مالک یا کلائنٹ سے لنک ہوجائے گا۔۔۔ آپ کا کام بہترین پروفیشنل پرپوزل بنا کر بھیجنا ہے اگر آج کمپنی نے رابطہ نہیں کیا یا آپ کی ای میل نہیں دیکھی تو یقینی امر ہے کہ وہ دوسری تیسری بار ضرور دیکھے گی اس لئے ہمت نہیں ہارنی اور کوشش جاری رکھنی ہے۔۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ایک اہم ٹپس

یہاں ایک بہت ضروری ٹپس یاد رکھنی ہے وہ یہ ہے کہ
آپ نے جس کمپنی کو پرپوزل بھیجنا ہے اس کمپنی ایڈریس پر دیکھیں کہ ملک کون سا ہے پھر اس ملک کے جنرل ٹائم کو دیکھنا ہے کہ ہمارے ملک کے حساب سے وہاں دن کے 10 بجے سے 12 بجے کا ٹائم کون سا بنتا ہے آپ نے اس ٹائم پیریڈ میں ہی ای میل پرپوزل بھیجنی ہے کیوں کہ عموماً کمپنی مالکان اسی وقت ای میل چیک کرتے ہیں اور ایکٹیو رہتے ہیں اور اسی اوقات میں ہر کرنٹ ای میل چیک کی جاتی ہے۔۔۔ آپ نے جس بھی کمپنی کو پرپوزل بھیجنا ہے اس کمپنی کی پروفائل اور ساری ڈیٹیل ان کی ویب سائٹ اور پروفائل پر ہوگی آپ نے پرپوزل بھیجنے سے قبل اس کمپنی کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرنی ہے اچھی طرح سمجھنا ہے کہ وہ کمپنی کس طرح کام کر رہی ہے اس کی مارکیٹنگ سٹریجڈی کیا ہے اور کمپنی کی ریکوئرمنٹس کیا ہیں ان سب معلومات کے بعد آپ نے پرپوزل میں ہر ہر پوائنٹ کو مدِ نظر رکھ کر پرپوزل بھیجنا ہے۔۔۔ کوشش کریں اپنے پرپوزل کو پی ڈی ایف کی شکل میں بھی کنورٹ کریں اور باقاعدہ کمپنی کا نام لکھ کر پرپوزل بنائیں تاکہ کمپنی کا مالک اور کلائنٹ کو یقین ہوجائے کہ سامنے والا بندہ پروفیشنل ہے اور اس نے ہمارے لئے خاص محنت کی ہے اس طرح کلائنٹ آپ کے پرپوزل سے مطمئن ہوگا اور خوش بھی ہوگا اور کام ملنے کے چانس ایک سو ایک فیصد ہوں گے۔۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ارننگ

اب بات کرتے ہیں اس آئیڈیا کی ارننگ کی تو
ایک بات ذہن میں رکھیں کہ پروفیشنل فیلڈ میں جو بندہ جتنا پروفیشنل اور ماہر ہوگا اپنی سکل میں جتنا کریٹیو ہوگا اس کا معاوضہ بھی اتنا زیادہ ہوگا۔۔۔ ویسے تو لوگ ایک لوگو یا ڈیزائن کا سینکڑوں ڈالر معاوضہ بھی ادا کرتے ہیں بس بات صرف اتنی سی ہے کہ کام جتنا اچھا اور پروفیشنل ہوگا کلائنٹ خوش ہوگیا تو وارے نیارے ہیں۔۔۔ عموماً ایک پروفیشنل گرافکس ڈیزائنر اور ویڈیو ایڈیٹر کو پروجیکٹس کے حساب سے یا ڈیزائنز اور ویڈیو کوانٹٹی کے حساب سے ہائیر کیا جاتا ہے اور پروفیشنل بندے کا معاوضہ فی گھنٹہ 8 ڈالر سے 50 ڈالر ہوتا ہے۔۔۔ اب آپ اوسطاً دس پندرہ ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے ایک دن، ایک ماہ کا حساب ڈالرز سے مقامی کرنسی میں کنورٹ کر کے دیکھ لیں کہ ماہانہ کتنی ارننگ ہوسکتی ہے۔۔۔
یہ شرط نہیں کہ کم سے کم معاوضہ پر کوئی کلائنٹ کام دے گا یا زیادہ سے زیادہ کتنا دے گا یہاں سمجھنے والی بات یہ ہے کہ پروفیشنل کلائنٹس کبھی بھی بارگیننگ نہیں کرتے وہ کوالٹی پر کبھی بھی کمپرومائز نہیں کرتے ان کی چوائس اور ڈیمانڈ یہ ہوتی ہے کہ کام سب سے منفرد اور شاندار ہو وہ لوگ کریٹیویٹی پر بجٹ سے زیادہ انویسٹ کردیتے ہیں۔۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ضروری ہدایات

اگر آپ آن لائن کام کرنے کے لئے سنجیدہ ہیں اور آپ کے پاس تمام لوازمات اور پلاننگ موجود ہیں تو پھر اس آئیڈیا پر فوکس کر کے کام کرنے کی پلاننگ کریں۔۔۔ کمپنیز اور کلائنٹس اپنے کام کے لئے فری لانسنگ پلیٹ فارم کا رخ کرتے ہیں اور ان کو ہمہ وقت تلاش اور انتظار رہتا ہے کہ ہم سے کوئی پروفیشنل بندہ رابطہ کر لے تاکہ ہمارا کام آسان ہوجائے تو اگر آپ خود ہی ان سے خود کنٹیکٹ کریں گے تو لازمی بات ہے کہ کلائنٹس آپ کو ہی ترجیح دے گا۔۔۔ اسی لئے آپ کو بھی پروفیشنل لیول پر اپنے آپ کو اپرو کرنا ہوگا کوشش کریں اپنی پورٹ فولیو ویب سائٹ بنا لیں تاکہ کلائنٹس آپ کو اور آپ کلائنٹس کو آسانی سے تلاش کر سکیں۔۔۔
اگر آپ کام کرنے کے لئے سنجیدہ ہوجائیں یکسوئی اطمینان اور توجہ لگن کے ساتھ اس آئیڈیا پر ایکٹیو ہوجائیں تو یقین جانیں سوچ سے کئی گنا زیادہ آمدن حاصل کر سکتے ہیں اور اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں۔۔۔ اس آئیڈیا پر فوکس کر کے کام کریں ان شاء اللہ عمر بھر مزے کریں گے اور دعائیں دیں گے۔۔۔

Related posts

Leave a Reply