آن لائن ٹھیکیداری کریں

آن لائن ٹھیکیداری کریں

(سید عبدالوہاب شاہ)

آپ ٹھیکیداری سے ضرور واقف ہوں گے، ٹھیکیدار اپنی عقل ، سمجھ اور ڈیلنگ کے ذریعے کام کرنے والوں سے زیادہ کما لیتا ہے۔ وہ  ایسا آدمی ڈھونڈتا ہے جس نے کوئی کام کروانا ہو، اس سے کام لیتا ہے اور پھر اسی کام کو کم پیسوں میں اس کے ماہرین سے کرواتا ہے۔

اسی طرح آپ نے ایسے لوگ بھی دیکھے ہوں گے جو سبزیاں، پھل وغیرہ تو خود نہیں لگاتے لیکن کسانوں سے ان کا مال ان کے علاقے سے ، یا ان کے چھوٹی منڈی سے خرید کر راولپنڈی، لاہور، کراچی کی بڑی منڈی میں فروخت کرتے ہیں اور بہت سارا مال آسانی سے کما لیتے ہیں۔

اس چیز کو ڈیجیٹل دنیا میں ڈراپ شپنگ کہتے ہیں، لیکن ذرا رکیے !

ڈراپ شپنگ کا لفظ سن کر بھاگ نہیں جانا کہ میں تو اس بارے جانتا ہوں۔ کیونکہ آپ جس ڈراپ شپنگ کے بارے جانتے ہیں وہ ایمازون، علی بابا، علی ایکسپریس کی ڈراپ شپنگ ہے۔ یعنی اشیاء کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بیچنا۔

لیکن میں آپ کو آج جس ڈراپ شپنگ(ٹھیکیداری) کے بارے بتا رہا ہوں اس میں چیزیں نہیں بیچنی، بلکہ آپ نے عام گلی محلے کے ٹھیکیدار کی طرح آن لائن ٹھیکیداری کرتے ہوئے کسی کو ویب سائٹ بنا کر دینی ہے اور کسی کو ایس ای او کرکے دینی ہے اور کسی کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ، اور بیک لنکس وغیرہ کے کام کرکے دینے ہیں۔ اگرچہ ان میں سے کوئی بھی کام آپ کو نہیں آتا۔

آن لائن ٹھیکیداری

میں ایسے نوجوانوں کو جانتا ہوں جو اس آن لائن ٹھیکیداری سے ماہانہ آٹھ دس لاکھ بیٹھے بٹھائے کما رہے ہیں۔ ایک لڑکے نے یہ آن لائن ٹھیکیداری 2020 میں شروع کی تھی اور اب تک تین سالوں میں اس نے سات آٹھ کروڑ ورپے کمائے ہیں۔ اس نے خود کچھ نہیں کیا بلکہ لوگوں سے کام کا ٹھیکہ لیا اور آگے کام کرنے والوں سے کرواکر دے دیا، بیچ میں اپنا مارجن رکھ کر۔

اس سے بھی زبردست بات یہ ہے کہ ایک ایسی ویب سائٹ ہے جو اس کام کو مزید آسان بنا دیتی ہے۔کیونکہ فائیور وغیرہ بڑی ویب سائٹس پر اگر آپ اکاونٹ بناتے ہیں اور اپنی گگز بناتے ہیں تو گگز اس وقت تک اپرو نہیں ہوتی جب تک آپ اپنی گگز کے مطابق ان کا امتحان پاس نہیں کر لتیے، مثلا آپ فائیور پر اپنے آپ کو ایس ای او ماہر ظاہر کرتے ہیں تو آپ کو فائیور کا ایس ای او کا امتحان پاس کرنا ضروری ہے، اگر آپ اپنے آپ کو کنٹنٹ رائٹر ظاہر کرتے ہیں تو فائیور آپ کی انگریزی کا امتحان لیتا ہے اس کے بغیر آپ فائیور پر کام نہیں کر سکتے ۔

لیکن میں آپ کو ایک ایسی ویب سائٹ بتانے لگا ہوں جہاں آپ بغیر امتحان کے ایس ای او اور اس سے متعلقہ شعبوں کی گگز اور سروسز بنا سکتے ہیں ۔ جیسے جیسے آپ کو کام ملے گا اور آپ وہ کام کسی سے بھی کروا کر چاہے فائیور سے کروائیں چاہے اپ ورک سے کروائیں، چاہے اسی ویب سے لے کر اسی ویب سائٹ پر کسی سستے بندے سے کروا دیں آپ کا لیول اوپر جاتا جائے گا۔ جیسے جیسے آپ کا لیول اوپر جائے گا ویسے ویسے آپ کو زیادہ کام ملنا شروع ہو جائیں گے۔

یہ بڑے مزے کی ویب سائٹ ہے اور نہایت آسانی سے دو چار کلکس سے آپ جوائن کرکے اپنا اکاونٹ اوپن کر سکتے ہیں۔

تو دیر کس بات کی ابھی اس لنک پر کلک کریں اور جوائن کریں۔ اس کا نام ہے ایس ای او کلرک

ww.seoclerk.com

اس ویب سائٹ پر کام کیسے کرنا ہے وہ سادہ الفاظ میں تو میں نے سمجھا دیا ہے آپ کو۔ آپ لوگوں کی سروسز کو دیکھیں اور اسی طرح کی اپنی سروس بنائیں، بالکل کاپی پیسٹ نہیں کرنا اپنے الفاظ اور اپنے طریقے سے سروس بنائیں ، شروع میں ریٹ کم رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکنیکل ایس ای او

یہ بھی پڑھیں: آن پیج ایس ای او

مثلا ایک آدمی کی سروس آپ نے دیکھی وہ ایس ای او دس ڈالر میں کرکے دے رہا ہے۔ آپ اس کی ساری سروس کو کاپی کرکے اسی طرح اپنے الفاظ میں بنا لیں ، اور ریٹ بارہ ڈالر رکھ لیں، جب آپ کے پاس آرڈر آئے تو پھر اسی دس ڈالر والے سے وہ کام کروا لیں آپ کو دو ڈالر بچ جائیں گے۔ مزید کیا کیا طریقے ہیں، اس بارے یوٹیوب پر بے شمار ویڈیوز پڑی ہیں، وہ دیکھ لیں۔

Related posts

Leave a ReplyCancel reply