آن لائن فراڈ

حامد حسن

آن لائن فراڈ

آج ایک دوست نے بتایا کہ اس کے بھائی نے دو ماہ قبل ایک آن لائن ارننگ کمپنی میں 4 لاکھ روپے انویسٹ کئے اور اب پتہ چلا کہ فراڈ ہوگیا کمپنی کی ویب سائٹ نہیں کھل رہی, آفس جا کر معلوم کیا تو پتہ چلا کہ کمپنی بہت سارے لوگوں کی انویسٹمنٹ لے کر بھاگ چکی ہے۔۔۔
بارہا اس موضوع پر لکھ لکھ کر تھک چکا ہوں کہ آن لائن فیلڈ میں دھوکہ فراڈ سے بچیں۔۔۔
یاد رکھیں۔۔۔! ایسی کوئی ویب سائٹ یا کمپنی جو ایڈ دیکھنے کے پیسے دے, انویسٹمنٹ مانگے, ٹریننگ کی مد میں پیسے مانگے وہ کنفرم فراڈ اور سکیم سسٹم ہوگا۔۔۔
ایسی ویب سائٹ جو ایڈ دیکھنے کے پیسے دینے کا دعوی کرے کہ روزانہ 30,40 منٹ ہماری ویب سائٹ کو دیں 50,100 ایڈ دیکھیں فی ایڈ 1,2 ڈالر دئے جائیں گے, تین چار قسم کے پیکج ہوں گے جیسے 5000,10,000,20,000 کے پیکج اور ان پیکجز کے نام ہوں گے جیسےسلور, گولڈن, ڈائمنڈ وغیرہ کہ آپ ایک پیکج لیں گے روزانہ ایڈ دیکھیں گے آپ کے اکاؤنٹ میں ڈالر آتے جائیں گے۔۔۔
یہ ایک مخصوص اور منظم گروپ ہے جو کئی سالوں سے بیروزگار نوجوانوں کو انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے بہانے فراڈ کر رہا ہے, آپ عموماً سنڈے کلاسیفائیڈ اخبارات اور انٹرنیٹ پر ایسے اشتہارات دیکھتے ہوں گے کہ انٹرنیٹ سے گھر بیٹھے ہزاروں روپے کمائیں ان کے آفس جائیں تو یہ لوگ بہت طریقے سے فائلز دکھائیں گے جس میں ایزی پیسہ جاز کیش بنک ٹرانزیکشن کے ڈاکومینٹس ہوں گے لیکن وہ فائل آپ کے ہاتھ میں دیں گے نہیں کیوں کہ وہ سب فیک ڈاکومینٹس ہوتے پیں بس ایک نظر کھول کر آپ کو کہیں گے یہ دیکھیں لاکھوں کی ٹرانزیکشنز وغیرہ۔۔۔
ان کمپنیوں کا طریقہ واردات ایسے ہے کہ یہ پیکج دیتے ہیں کہ آپ اگر پانچ ہزار والا پیکج دیں گے تو اس میں آپ ماہانہ 6,7 ہزار ماہانہ کمائیں گے, دس ہزار والا پیکج لیں گے تو 15,16 ہزار کمائیں گے, بیس ہزار والا پیکج لیں گے تو 30,35 ہزار ماہانہ کمائیں گے۔۔۔ اگر مزید لوگ ریفر کر کے سسٹم میں لائیں گے تو ہر بندے کا کمیشن ملتا رہے گا, دس بیس بندے ریفر لائیں تو لاکھ روپے ماہانہ کمائیں وغیرہ وغیرہ۔۔۔
یہ کمپنیاں ایسے کرتی ہیں کہ بھولے بھالے نوجوانوں سے پیکج کے نام پر پیسے بٹور کر ان کو کام پر لگا دیتی ہیں انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر ٹریکنگ اور کوڈنگ کی ہوتی ہے جس پر ہر بندے کے اکاؤنٹ میں پیسے شو ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ فیک کاؤنٹنگ کوڈنگ ہوتی ہے ہرایڈ کلک کے ساتھ انہوں نے کاؤنٹنگ اماؤنٹ ورڈ لنک کئے ہوتے ہیں کہ اکاؤنٹ میں کلک کرنے سے اضافہ ہوتا جاتا ہے, ان لوگوں کا زیادہ زور ریفرلنکس پر ہوتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ بندے جوائن کروائیں, ایک یا دو ماہ پیمنٹ دے کر ان سے بڑا پیکج دلواتی ہیں تاکہ لوگ مزید لالچ میں آکر زیادہ پیسے انویسٹ کریں۔۔۔
پھر اس سے اگلا مرحلہ فرنچائز کا ہوتا ہے کہ ہم سے 2,4,6 لاکھ کی فرنچائز لو بندے کام پر لگاؤ ایک ماہ میں دو ڈھائی لاکھ کماؤ۔۔۔
پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں یہ گینگ ایکٹیو ہے, ہر بار دھوکہ فراڈ کر کے دوسری جگہ نئے نام, نئی ویب سائٹ, نیا سٹاف ہوتا ہے, اخبارات میں ایڈ, پبلک مقامات اور سٹیشن اپنے اشتہارات لگا کر لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں۔۔۔
ایسی تمام فراڈی کمپنیوں کا سب سے بڑا ہتھیار خواتین اور نوجوان ہوتے ہیں, خواتین کو کام کے بہانے اسسٹنٹ رکھتے ہیں ان خواتین کے بنک اکاؤنٹس بناتے ہیں, انہی کا نمبر استعمال کرتے ہیں بعد میں ہمیشہ ان کی اسسٹنٹ یا سیکٹری ہی پھنسی ہوتی ہے۔۔۔
سمجھ نہیں آتی کہ لوگ ان کے جال میں کیوں پھنس جاتے ہیں کتنے ہی لوگ ان کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں, آئے روز ایسی کمپنیاں آتی ہیں پیسے لوٹ کر فرار ہوجاتی ہیں۔۔۔
اس موضوع پر بہت بار لکھ چکا ہوں, ایک ایک چیز ایکسپوز کر چکا ہوں, اللہ کرے کہ سمجھ آجائے۔۔۔
یاد رکھیں۔۔۔
یہ سب میتھڈز فیک فراڈ اور دھوکہ ہیں
ایڈ کلک, ایڈ ویو, ایڈ پیسٹ, ایڈ فارورڈ, ایڈکمپین, کاپی پیسٹ, کیپچا فل, ویب ڈیٹا انٹری, چینج لنک وغیرہ وغیرہ۔۔۔
آن لائن ارننگ کے جینون جتنے بھی میتھڈز ہیں وہ سب فری ہیں یا جینون پیڈ جیسے فری لانسنگ, یوٹیوب, گوگل ایڈسینس, ایڈموب, ایفیلیٹ مارکیٹنگ, ڈراپ شپنگ وغیرہ وغیرہ۔۔۔
خدارا۔۔۔! کہیں بھی انویسٹ کرنے سے پہلے کوئی بھی ایسا کام کرنے سے پہلے جس کا علم نہ ہو کسی ماہر تجربہ کار بندے سے اس کا پوچھ لیا کریں, زیادہ لالچ انسان کو فراڈ کا شکار بنا دیتی ہے۔۔۔

Related posts

Leave a Reply