آنکھوں سے پانی آنا

آنکھوں سے پانی آنا

یہ دو روز پہلے میری ھی ایک پوسٹ میں کسی نے سوال کیا ھوا تھا اب پتہ نہیں لوگ ھمارا امتحان لیتے ھیں یا پھر ویسے ھی اھلیت اتنی ھوتی ھے میرا تجربہ ھے جب بھی کسی مریض نے اپنی مرض بتانی ھوتی ھے تو وہ اپنے آپ کو بڑا ھی سیانا سمجھ کے ایک ھی بات کرے گا باقی حکیم یا ڈاکٹر کے منہ کی طرف دیکھے گا لے اب بول تو کیا کہتا ھے ڈاکٹر صاحب تو بڑا ھی اچھا کام کرتے ھیں خاموشی کے ساتھ پندرہ بیس ٹیسٹ لکھ کر ھاتھ میں تھماتے ھیں لے بھائی یہ ٹیسٹ کروا لا اب تیری باری ھے وہ سب جمع پونجی جب ٹیسٹوں پہ لگا کر ڈاکٹر کے پاس پہنچتا ھے تو مرض کی سب تشخیص مریض خود ھی کر لیتا ھے پھر فر فر بولتا ھے صرف حکیم مسکیں ھے اسے صرف بازو پکڑا کے مریض خود سو جاتا ھے اب حکیم اندازے لگاتا رھتا ھے کہیں گرمی بتاتا ھے تو کہیں سردی ,,بس اس سے آگے اسے بھی دیوار نظر آتی ھے آخر میں وہ خود ھی مریض سے پوچھ لیتا ھے کوئی اور بھی بیماری ھے تب وہ بھی بتاتا ھے کہ حکیم صاحب میری تو آنکھوں میں پانی آتا ھے ساتھ خارش بھی ھوتی ھے مجھے اور تو کچھ بھی نہیں ھے براہ کرم نبض سیکھیں اور قارورہ سے مرض کی پہچان کرنا سیکھیں اب صرف آنکھوں سے پانی آ رھا ھے تو تشخیص تو خاصی لمبی ھے بلغمی مزاج ھوتا ھے یہ میں حکماء حضرات پہ چھوڑتا ھوں وہ تفصیل لکھیں کہ کیوں پانی آتا ھے آنکھوں سے اور نالیاں کونسی بند ھوتی ھیں اور کہاں واقع ھوتی ھیں یہ نالیاں اگر ساتھ خارش ھے تو کیوں ھے یہ سب بحث آج ذرا حکماء حضرات کریں دوا میں تجویز کیے دیتا ھوں وہ مریض کرے,,,

آنکھوں سے پانی آنا کا علاج

ترپھلہ 150گرام

اسطوخودوس سو گرام 

بسفائج,, کشنیز

تربد

بادیان

گل سرخ

افتیمون

ھر ایک 50گرام سفوف بنا لیں چمچ صبح دوپہر شام ھمراہ پانی دیں یا معجون بنا کر استعمال کریں

ساتھ اگر خارش ھے تو اکسیر بادیان یعنی سونف، ملٹھی، ھلدی، برابر وزن اور ان سب کے برابر ریوند خطائی ملا کر پیس لیں چھوٹی چمچ صبح دوپہر شام ھمراہ پانی دیں آنکھوں سے ہٹ کے اس مرض میں ساتھ اور کیا کیا علامات ھو سکتیں ھیں یہ سب بھی حکماءحضرات ضرور لکھیں

Leave a ReplyCancel reply

Discover more from Nukta Guidance Articles

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Exit mobile version