آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سکلز

آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سکلز

آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سکلز

حامد حسن

کیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس سکلز کو ختم کر دے گی۔؟

معلوم نہیں یہ بات کس سستے سائنس دان نے مشہور کی ہے کہ اے آئی سکلز کو ختم کر دے گی، ڈیجیٹل سکلز والی جابز کو ریمو کر دے گی جبکہ یہ بات بالکل غلط اورعقل سے ماواراء ہے۔

حامد حسن
حامد حسن

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا مطلب ہے مصنوعی ذہانت ڈیجیٹل فیلڈ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا مطلب یہ ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایسی ٹیکنالوجی کا قیام جس سے ہر وہ کام جو انسان کرتے ہیں انہیں مشین کے حوالے کر کے کام لیا جائے گا۔
اس بات کو ہم اپنے آس پاس بہت سی مثالوں سے سمجھ سکتے ہیں مثال کے طور پر کسان درانتی سے فصل کاٹتے ہیں یہی کام ہارویسٹر مشین نے لے لیا دس انسانوں والا ایک ہفتے کا کام چند گھنٹوں میں کردیتی ہے، سو بندوں والا کھدائی کا کام شاول مشین نے لیا تو وہی ہفتوں کا کام گھنٹو ںمیں ہوگیاہم بہت سی مثالوں سے اس بات کو سمجھ سکتے ہیں۔
ڈیجیٹل فیلڈ میں چونکہ آئے روز ترقی ہورہی ہے لوگ بڑی تعداد میں جُڑ رہے ہیں تو کروڑوں لوگوں کے کام کو مینج کرنا سمجھنا انسانوں کے لئے مشکل ہورہا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ کیسے رکھے جائیں اس کا متبادل مشین لرننگ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے لیاجانے لگا کہ اتنی بڑی تعداد کو سنبھالنا بھی ایک مشکل مرحلہ ہے۔
اس کو ایک مثال سے سمجھتے ہیں یوٹیوب، فیس بک وغیرہ پر کروڑوں لوگ موجود ہیں جو اپنی مرضی اور چاہت کے مطابق اسے استعمال کرتے ہیں اب ہر ایک چیز کا ایک کرائیٹیریاء ہوتا ہے قوانین شرائط ہوتی ہیں اب اگر کوئی بندہ خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے کیسے پکڑا جائے جتنے یوزرز ہیں ان کی مانیٹرنگ کے لئے تو اتنے لوگ نہیں رکھے جاسکتے لہذا آرٹیفیشل انٹیلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت کے ذریعے مشین کو سمجھا دیا کہ اس پلیٹ فارم پر اس طرح کے الفاظ کوئی لکھے، اس جیسے کوئی تصویر شیئر کرے تو اسے پکڑ کر کروائی کر دو۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا سکلز پر کیا اثر پڑنے والا ہے۔۔۔؟

اس ٹیکنالوجی کی آمد سے کرئیٹرز کو بہت زیادہ فائدہ ہونے والا ہے اڈوبی اور دوسری تمام کمپنیز اپنی پروڈکٹس میں اے آئی کو ان کلوڈ کر رہی ہیں وہی کام جو کسٹم کئے جاتے تھے ان میں اے آئی ان کلوڈ ہونے سے کام مزید آسان ہوگیا۔
مثال کے طور پر فوٹوشاپ میں ہم پن ٹول یا لاسو ٹوکل وغیرہ کی مدد کر کے سلیکشن کر کے بیک گراؤنڈ ریمو کرتے تھے اے آئی آنے سے وہی کام ایک کلک سے ہونے لگ گیا اسی طرح تمام سافٹ وئیرز جو مختلف کاموں کے لئے استعمال ہوتے ہیں ان سب میں اے آئی ان کلوڈ ہونے سے گھنٹوں کا کام منٹوں میں ہونے لگ گیا۔
ایک کرئیٹر کو ڈیزائن بنانے سے قبل آئیڈیا لگانے میں کافی وقت لگ جاتا ہے کہ فلاں موضوع پر کیسا ڈیزائن بنے گااے آئی کے ذریعے بس چند کمانڈز دی گئی تو اس نے اپنے مطابق چند آئیڈیاز سامنے لاکر رکھ دئے کہ اس طرح اس آئیڈئے کو مختلف طریقوں سے عملی جامہ پہنایا جاسکتا ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سکلز
آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سکلز

گرافکس ڈیزائننگ ، ویڈیو ایڈیٹنگ، کریٹیویٹی، ڈویلپمنٹ، رائٹنگ، کرئیشئین، ڈیزائننگ، اینیمیشن اور دیگر بہت سے ایسے کام جو انسانی ذہن کے ساتھ اچھے انداز میں بنائے جاسکتے ہیں ان سب میں اے آئی معاونت کرے گی مزید بہتری لائے گی۔
یہ بات بالکل غلط اور بے بنیاد ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سکلز کو ختم کر دے گی اس کی وجہ یہ ہے کہ انسانی ذہن جو کچھ سوچ سکتا ہے انسانی ہاتھ جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کبھی بھی مصنوعی ذہن نہیں کر سکتے اس بات پر دنیا کے سب سائنس دان متفق ہیں کہ قدرت، اور انسانی اذہان کا مقابلہ دنیا کی کوئی چیز اور کوئی ٹیکنالوجی نہیں کر سکتی۔

ہوم پیج کی ایس ای او

آخر میں ایک بات کو سمجھیں۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سکلز

آرٹیفیشل انٹیلیجنس انسان کی تخلیق کردہ ہے، یہ ٹیکنالوجی بھی انسانی کوڈنگ اور پروگرامنگ کی محتاج ہے اور ہمیشہ انسانی ذہن کی محتاج رہے گی ٹیکنالوجی بنانے والے انسان ہیں تو ہمیشہ مشین انسان کی محتاج رہے گی۔
ٹول بیس جتنی بھی سکلز ہیں جن پر انسانی ہاتھ چلتا ہے، جس ٹول پر انسانی ذہن کرئیشن کرتا ہے وہ کبھی ختم نہیں ہوسکتی البتہ یہ ضرور ہے کہ ٹیکنالوجی سے انسانی ہاتھ اور ذہن والا کام مزید بہتر ہوجائے گا اور کرئیشن میں مزید نکھار آئے گا۔
اگر کوئی زیادہ پڑھا لکھا اور ذہین ہے تو اسے چاہئے کہ پروگرامنگ سیکھےامرجنگ ٹیکنالوجیز میں مہارت پیدا کرے کیوں کہ آنے والے وقتوں میں جدید ٹیکنالوجی کو سنبھالنے کے لئے اسی لیول کے اذہان اور قابلیت والے لوگوں کی ضرورت ہوگی۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ربورٹ اور مشین پر بہت سی موویز اور سیریز بنائی جاچکی ہیں سینکڑوں کتابیں لکھی جاچکی ہیں کہ یہ سب جدید ٹیکنالوجیز انسانی ذہن اور ہاتھوں کی محتاج رہیں گی اگر انہیں اپنی مرضی پر چھوڑ دیا تو یہ اتنا نقصان بھی کر سکتی ہیں۔

کیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس انسانی ذہن کا متبادل ہے

سب سے اہم بات یہ ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس بنانے والوں کی رائے یہ ہے کہ مشین کسی صورت انسانی ذہن کے متبادل نہیں ہوسکتی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا رزلٹ 100 فیصد نہیں ہوسکتا 30 سے60 فیصد تک انسانی تخلیق کے متبادل ہوسکتا ہے۔۔۔
اس لئے یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ جدید ٹیکنالوجی آنے سے کام ختم ہوجائے گا سکل کی ڈیمانڈ نہیں رہے گی یہ بات قطعی طور پر بے بنیاد اور غلط ہے ٹیکنالوجی جتنی ترقی کرے گی سکلز اور انسانی ذہن کی اتنی زیادہ ضرورت رہے گی۔
دل لگا کر ڈیجیٹل سکلز سیکھیں، اس میں مہارت پیدا کریں اگر اچھی تعلیم ہے، قابل اور باصلاحیت ہیں تو ایسی سکلز اور آنے والی ٹیکنالوجی سے سیکھیں جس کی ڈیمانڈ ہونے والی ہے ان شاء اللہ عمر بھر اپنی قابلیت اور ذہانت سے ترقی حاصل کریں کریں گے اور اچھی انکم حاصل کریں گے۔

Related posts

Leave a Reply