آرتھرائیٹس

آرتھرائٹس گنٹھیا

آرتھرائیٹس

آرتھرائیٹس کو عام زبان میں گینٹھیا بھی کہتے ہیں، اس سے مراد جوڑوں کی ایسی بیماری ہے جو جوڑوں میں درد یا سوزش کی وجہ بنتی ہے ویسے تو آرتھرائیٹس یا گینٹھیا کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔ آج ہم آپ کو تین اہم وجوہات سے ہونے والے گینٹھیا کے بارے میں بتائیں گے۔
𝟏۔ قوت مدافعت میں کمی یا خرابی
𝟐۔ فاسد مادوں جیساکہ یورک ایسڈ میں زیادتی کی وجہ سے
𝟑۔ عمر میں اضافے کے ساتھ جوڑوں کا گھس جانا

ان ہی وجوہات کی بنا پر آرتھرائیٹس یا گینٹھیا کی چھ اقسام ہیں۔

𝟏- ریوماٹائیڈ آرتھرائیٹس (گنٹھیا) 𝐑𝐡𝐞𝐮𝐦𝐚𝐭𝐨𝐢𝐝 𝐀𝐫𝐭𝐡𝐫𝐢𝐭𝐢𝐬

𝟐- چنبل کا آرتھرائیٹس (چنبل کا گنٹھیا) 𝐏𝐬𝐨𝐫𝐢𝐚𝐭𝐢𝐜 𝐀𝐫𝐭𝐡𝐫𝐢𝐭𝐢𝐬

𝟑- ریڈھ کی ہڈی کا گنٹھیا 𝐀𝐧𝐤𝐲𝐥𝐨𝐬𝐢𝐧𝐠 𝐒𝐩𝐨𝐧𝐝𝐲𝐥𝐢𝐭𝐢𝐬

𝟒- گھٹنوں کا آرتھرائیٹس 𝐎𝐬𝐭𝐞𝐨𝐚𝐫𝐭𝐡𝐫𝐢𝐭𝐢𝐬

𝟓- بچوں کا آرتھرائیٹس 𝐉𝐮𝐯𝐞𝐧𝐢𝐥𝐞 𝐈𝐝𝐢𝐨𝐩𝐚𝐭𝐡𝐢𝐜 𝐀𝐫𝐭𝐡𝐫𝐢𝐭𝐢𝐬

𝟔- یورک ایسڈ کا گنٹھیا 𝐆𝐨𝐮𝐭 / 𝐆𝐨𝐮𝐭𝐲 𝐀𝐫𝐭𝐡𝐫𝐢𝐭𝐢𝐬

ان تمام اقسام کی وضاحت درج ذیل ہے

𝟏- ریوماٹائیڈ آرتھرائیٹس (گنٹھیا) 𝐑𝐡𝐞𝐮𝐦𝐚𝐭𝐨𝐢𝐝 𝐀𝐫𝐭𝐡𝐫𝐢𝐭𝐢𝐬

ان سات میں سے پانچ علامات کے ظاہر ہونے سے آپ کو گینٹھیا کا مرض ہوسکتا ہے
● صبح کے وقت جوڑوں میں اکڑاؤ کا آدھے گھنٹے سے زیادہ محسوس ہونا
● تین یا تین سے زیادہ جوڑوں میں سوزش ہونا
● ہتھیلی اور انگلیوں کے جوڑوں کی سوزش
● دونوں ہاتھوں کے جوڑوں کی سوزش کا اکٹھے ہونا
● ایکسرے میں جوڑوں کا متاثر نظر آنا
● جسم میں گلٹیاں بننا
● آر اے فیکٹر(𝗥𝗔 𝗙𝗮𝗰𝘁𝗼𝗿) کا مثبت ہونا

𝟐- چنبل کا آرتھرائیٹس (چنبل کا گنٹھیا) 𝐏𝐬𝐨𝐫𝐢𝐚𝐭𝐢𝐜 𝐀𝐫𝐭𝐡𝐫𝐢𝐭𝐢𝐬

چنبل کا آرتھرائیٹس، قوت مدافعت کے نظام میں خرابی کے باعث جوڑوں کے ساتھ جلد کو بھی متاثر کرتاہے
علامات ـ
● جلد پر سرخ نشانات
● جوڑوں میں درد اور سوزش ۔
● ہاتھوں کی انگلیوں کی سوزش
● کلائیوں اور دوسرے جوڑوں جیسے کندھے، ریڈھ کی ہڈی اور کہنی میں درد اور سوزش
● ناخن کھردرا پن محسوس ہونا

𝟑- ریڑھ کی ہڈی کا گنٹھیا 𝐀𝐧𝐤𝐲𝐥𝐨𝐬𝐢𝐧𝐠 𝐒𝐩𝐨𝐧𝐝𝐲𝐥𝐢𝐭𝐢𝐬

● کمر درد اور کمر کا اکڑاو خاص طور پر صبح سو کر اٹھنے کے بعد
● چالیس سال سے کم عمر خاص طور پر نوجوانی کی عمر میں
● خواتین کی نسبت مردوں میں زیادہ ہونا
● آنکھوں کا سرخ ہونا
● ٹیسٹ 𝗛𝗟𝗔-𝗕𝟮𝟳 کا پازیٹیو ہونا

𝟒- گھٹنوں کا آرتھرائیٹس 𝐎𝐬𝐭𝐞𝐨𝐚𝐫𝐭𝐡𝐫𝐢𝐭𝐢𝐬

اوسٹیوآرتھرائٹس جوڑوں میں موجود کارٹیلج کی توڑ پھوڑ کرتا ہے جس سے جوڑوں میں رگڑ محسوس ہوتی ہے۔ یہ جوڑوں پر دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ کارٹیلج اپنی لچک کم ہونے کی وجہ سے دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت کھونا شروع کر دیتا ہے ۔
علامات
● گھٹنوں میں حرکت کے ساتھ درد، سوزش
● گھٹنوں کے بہت زیادہ استعمال یا بہت زیادہ آرام کے بعد درد
● انگلیوں کے درمیان والے یا آخری جوڑ میں ہڈیوں کا بڑھ جانا

𝟓- بچوں کا آرتھرائیٹس 𝐉𝐮𝐯𝐞𝐧𝐢𝐥𝐞 𝐈𝐝𝐢𝐨𝐩𝐚𝐭𝐡𝐢𝐜 𝐀𝐫𝐭𝐡𝐫𝐢𝐭𝐢𝐬

جوڑوں کی سوزش اور درد بچوں کو متاثر کرتی ہے۔ اگر بچے کے چھوٹے بڑے جوڑوں جیسا کہ ہاتھوں، کہنیوں، گھٹنوں اور کمر کے جوڑوں میں سوزش یا درد ہو خصوصی طور پر صبح کے وقت اٹھنے پر اکڑاؤ محسوس ہوتا ہے۔

𝟔- یورک ایسڈ کا گنٹھیا 𝐆𝐨𝐮𝐭 / 𝐆𝐨𝐮𝐭𝐲 𝐀𝐫𝐭𝐡𝐫𝐢𝐭𝐢𝐬

گاؤٹ یا گاؤٹی گنٹھیا میں یورک ایسڈ کے کرسٹلز کی وجہ سے ہوتا ہے جو کہ جوڑوں میں شدید درد اور سوجن کا باعث بنتے ہیں
علامات
● پاؤں کے انگوٹھوں میں درد اور سوزش
● جوڑوں میں درد اور سوجن اور حرکت متاثر ہونا
● جلد نیلی اور تنی ہوئی محسوس ہونا
● گردوں میں یورک ایسڈ کی پتھری بننا

علاج

قانون مفرد اعضاء میں مختلف مزاجوں اور علامات کے مطابق مندرجہ ذیل نسخہ جات کا استعمال کرایا جاتا ہے:

  • نقرس
  • 5ملین
  • 45ملین
  • 6تریاق
  • تریاق معدہ
  • امرت دھارا وغیرہ

گنٹھیا کی دوائی گھر بیٹھے منگوانے کے لیے ابھی وٹس اپ میسج کریں

https://wa.me/+923470005578

Related posts

Leave a Reply