نیشنل کونسل فار طب انعامات تقسیم

نیشنل کونسل فار طب انعامات تقسیم
مورخہ 17 دسمبر بروز اتوار صدر نیشنل کونسل فارطب محترم جناب حکیم محمد احمد سلیمی کی صدارت میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں نیشنل کونسل فارطب کے سالانہ امتحان 2023کے پہلی،دوسری،تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں بالترتیب گولڈ،سلور اور براؤن میڈلز کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں محترم جناب پروفیسر حکیم منصورالعزیز مرکزی سیکریٹری جنرل پاکستان طبی کانفرنس ،اراکین نیشنل کونسل فارطب جناب حکیم مختار احمد برکاتی ،جناب حکیم مولانا محمد اکبر درس،جناب حکیم ڈاکٹر محمد آصف اقبال،جناب حکیم عبد الواحد شمسی ،جناب حکیم حافظ فرید یونس ،جناب حکیم ضیاء اللّٰہ فتح گڑھی,جناب حکیم شہزاد جاوید ،محترمہ ڈاکٹر حلیمہ نذر،حکیم ذوالفقار علی ملک ،کوارڈینیٹرال پاکستان طبیبہ کالجز جائنٹ ایکشن کمیٹی جناب حکیم نسیم احمد قاسمی اور طبیہ کالجز کے پرنسپل صاحبان نے شرکت کی۔
صدر نیشنل کونسل فارطب محترم جناب حکیم محمد احمد سلیمی نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کو مبارک باد دی اور نصیحت کی کہ یہ طلباء اپنے اس میڈل کے تقدس کا خیال کرتے ہوئے طب یونانی کے زریعے ملکی مسئلہ صحت حل کرنے میں آپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
انھوں نے مزید کہا کہ نیشنل کونسل فارطب کے پلیٹ فارم سے اس تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے اور اسے مستقبل میں بھی جاری رکھا جائیگا۔حکیم ذوالفقار علی ملک (ترجمان نیشنل کونسل فارطب)

تحریر: سید عبدالوہاب شاہ
بانی و ایڈیٹر نکتہ گائیڈنس (Nukta Guidance)
آپ کے فکری مضامین اور اصلاحی تجزیات پچھلے کئی سالوں سے لاکھوں قارئین تک پہنچ رہے ہیں، جن کا بنیادی مقصد فکری شعور اور اسلامی علوم کی حقیقی تفہیم ہے۔
اس کیٹگری کے مزید اہم کالمز
اہم خبریںنیشنل کونسل فار طب کے سالانہ امتحانات 2026
نیشنل کونسل فار طب کے سالانہ امتحانات 2026 کی ڈیٹ شیٹ جاری قومی طبی کونسل (نیشنل کونسل فار طب) حکومت پاکستان کے زیر اہتمام فاضل الطب والجراحت کے سالانہ امتحانات 2026 اور ضمنی امتحانات 2025 کی تاریخوں
اہم خبریںدورۂ حدیث کے طلبہ کے لیے ایک جامع اور مفید ایپلی کیشن
دورۂ حدیث کے طلبہ کے لیے ایک جامع اور مفید ایپلی کیشن دینی مدارس میں دورۂ حدیث کو انتہائی اہم مقام حاصل ہے۔ یہی وہ مرحلہ ہوتا ہے جہاں طالب علم صحاحِ ستہ اور دیگر کتبِ حدیث کا باقاعدہ درس لیتا ہے اور ع
اہم خبریںایم ٹیگ کی لازمی شرط: سیکیورٹی کا ڈھونگ یا ٹیکس کا نیا جال؟
اسلام آباد میں ایم ٹیگ کی لازمی شرط: سیکیورٹی کا ڈھونگ یا ٹیکس کا نیا جال؟ اسلام آباد کی انتظامیہ نے اچانک ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت وفاقی دارالحکومت میں چلنے والی ہر چھوٹی بڑی گاڑی اور ی
