ناف کیسے اترتی ہے اور اس کا علاج کیا ہے؟

ناف کیسے اترتی ہے اور اس کا علاج کیا ہے؟
ہوسکتا ہے کہ کبھی آپ نے کسی کو یہ کہتے سنا ہو کہ میری ناف اتر گئی ہے یا اپنی جگہ سے ہٹ گئی ہے، مگر کیا یہ واقعی کوئی عارضہ ہے ؟ ایلوپیتھی یا دیگر میں درحقیقت ناف کا اپنی جگہ سے ہٹ جانے کا کوئی ذکر موجود نہیں۔ تاہم یہ بھی درست ہے کہ یہ مسئلہ لاحق ہوسکتا ہے اور اس کی وجہ عام طور پر بھاری وزن اٹھانا، معمول سے ہٹ کر سخت محنت اور کھانا نہ کھانا ہوسکتی ہے۔ عام طور پر اس کی علامات پیٹ میں درد، قبض، معدے کے مسائل، کھانے کی خواہش ختم ہوجانا وغیرہ ہوسکتی ہیں۔ ناف اترنے کی تشخیص کیسے کریں؟ اگر آپ کو لگتا ہے تو صبح ناشتے سے پہلے انگوٹھے کو ناف پر رکھیں، اگر وہاں وائبریشن یا دھڑکن کا احساس ہو تو ناف اپنی جگہ پر موجود ہے، دوسری صورت میں وہ اپنی جگہ سے ہٹ چکی ہے۔ اسی طرح ایک اور طریقہ چت لیٹنا ہے، چت لیٹ کر اپنے دونوں ہاتھ جسم کے پہلوﺅں میں رکھیں جبکہ پیروں کو سیدھا پھیلا کر انگوٹھوں کو کو دیکھیں، اگر وہ دونوں ایک دوسرے کے متوازی یا لیول پر نہ ہو تو یہ بھی ناف اترنے کی نشانی ہوسکتی ہے۔ علاج کیا ہوسکتا ہے؟ ایک بہترین علاج خشک چائے کی پتی ہے، اسے اچھی طرح پیس لیں اور پھر ایک چائے کا چمچ اس سفوف کو ایک گلاس پانی میں ملاکر پی لیں، جس سے پیٹ میں درد فوری ختم ہوجائے گا، تاہم کچھ افراد کو ریلیف میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ اسی طرح بیٹھ کر ٹانگیں سامنے پھیلا لیں، پھر اپنی دائیں ٹانگ کو موڑ لیں اور اپنے ہاتھوں کو آگے پھیلا کر بائیں ٹانگ کے انگوٹھے کو چھونے کی کوشش کریں اور 7 بار اسے دہرائیں۔ اس کے بعد دونوں ٹانگوں کو سیدھا پھیلا لیں اور اس بار بائیں ٹانگ کو موڑ کر ہاتھوں سے دائیں ٹانگ کے انگوٹھے کو چھوئیں، یہ عمل بھی 7 بار دہرائیں، اس ورزش سے ناف اپنی جگہ واپس لوٹ آئے گی۔ ایک اور طریقہ متاثرہ حصے میں مالش کرانا ہے، جس سے پیٹ کا درد کم ہوگا اور ناف بھی چند دنوں میں اپنی جگہ واپس آجائے گی۔
بشکریہ : ڈان
ناف اترنے کا دم
ناف اترنے کی صورت میں سورہ فاطر کی آیت نمبر 40 سات بار پڑھ کر دم کریں۔

تحریر: سید عبدالوہاب شاہ
بانی و ایڈیٹر نکتہ گائیڈنس (Nukta Guidance)
آپ کے فکری مضامین اور اصلاحی تجزیات پچھلے کئی سالوں سے لاکھوں قارئین تک پہنچ رہے ہیں، جن کا بنیادی مقصد فکری شعور اور اسلامی علوم کی حقیقی تفہیم ہے۔
اس کیٹگری کے مزید اہم کالمز
طب و صحتمہربان شفاء خانہ
مہربان شفاء خانہ روحانی و جسمانی سکون کا مرکز اسلام آباد کے معروف علاقے گولڑہ اسٹیشن روڈ پر واقع مہربان شفاء خانہ ایک ایسا ادارہ ہے جہاں جسمانی و روحانی امراض کا علاج قرآن و سنت کی روشنی میں کیا جاتا
طب و صحتفاضل طب والجراحت امتحانات شیڈول
فاضل طب والجراحت امتحانات شیڈول 2025 قومی طبی کونسل نے سالانہ امتحانات 2025 کا شیڈول جاری کر دیا اسلام آباد (نکتہ گائیڈنس نیوز) قومی طبی کونسل حکومت پاکستان نے فاضل الطب و الجراحت کے سالانہ امتحانات 2
طب و صحتایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندی
ایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندی: اسلام آباد ہیلتھ کیئر کا نیا فیصلہ اسلامی و یونانی طب میں حجامہ یعنی خون نکالنے کا طریقۂ علاج نہایت مؤثر، مقبول اور سنتِ نبوی ﷺ سے ثابت ہے، جسے دنیا بھر میں طبِ م
