سید عبدالوہاب شاہ شیرازی کے فکری و تحقیقی مضامین کا باضابطہ پلیٹ فارم
طب و صحت

بے خوابی دور کرکے اچھی نیند میں مدد دینے والا مشروب

سید عبدالوہاب شاہ
411 مشاہدات
بے خوابی دور کرکے اچھی نیند میں مدد دینے والا مشروب
نیند کی کمی متعدد جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے جبکہ بے خوابی کی شکایت اکثر ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرے کی جانب اشارہ کررہی ہوتی ہے۔ بیشتر افراد کو نیند کے مختلف عوارض جیسے بے خوابی یا خراٹوں کی شکایت کا سامنا ہوتا ہے جو دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ نیند کی کمی سے متاثر جسم اپنے افعال مناسب طریقے سے کرنے میں ناکام رہتا ہے جبکہ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔
تو کیا اکثر آپ کو سونے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور کروٹیں بدلتے رہتے ہیں؟
اگر ہاں تو سونے سے پہلے ایک مزیدار مشروب کا استعمال اس مسئلے کو دور کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر لائف اسٹائل اور صحت کے حوالے سے ٹپس دینے کے حوالے سے معروف لیوک کیوٹینو نے اس مشروب کو تیار کرنے کی آسان ترکیب حال ہی میں شیئر کی تھی جو اچھی نیند کے حصول میں مدد دیتی ہے۔ اس کے لیے پر چیز آپ کو کچن میں مل جائے گی۔

بنانے کا طریقہ

ایک برتن لیں اور اس میں ایک گلاس پانی ڈال دیں اور پھر اسے ابالنے کے لیے رکھ دیں۔ جب پانی ابل جائے تو اس میں چٹکی بھر پسی ہوئی دار چینی، جائفل اور سونف کا اضافہ کردیں، اس مکسچر کو اچھی طرح ابلنے دیں اور پھر چولہا بند کردیں۔ اس کے بعد کپ میں اس مشروب کو ڈال کر نیم گرم حالت میں آہستگی سے سونے کے لیے لیٹنے سے قبل پی لیں۔

فوائد

یہ مشروب متعدد فلیونوئڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ اعصاب کو سکون دیتے ہیں جس سے جسم پرسکون ہوجاتا ہے۔ اس مشروب میں سونف سب سے اہم ہے جو مسلز کو ریلیکس کرتی ہے اور بے خوابی کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے۔ اسی طرح جائفل میں ایک ایسا کیمیکل ہوتا ہے جو نیند میں مدد دینے والے ہارمون میلاٹونین کو حرکت میں لاتا ہے جبکہ جسم کو سکون دیتا ہے۔
متعلقہ ٹیگز:#بے خوابی#نیند
اس کالم کو شیئر کیجیے:
سید عبدالوہاب شاہ

تحریر: سید عبدالوہاب شاہ

بانی و ایڈیٹر نکتہ گائیڈنس (Nukta Guidance)

آپ کے فکری مضامین اور اصلاحی تجزیات پچھلے کئی سالوں سے لاکھوں قارئین تک پہنچ رہے ہیں، جن کا بنیادی مقصد فکری شعور اور اسلامی علوم کی حقیقی تفہیم ہے۔

اس کیٹگری کے مزید اہم کالمز

مہربان شفاء خانہطب و صحت
3

مہربان شفاء خانہ

مہربان شفاء خانہ روحانی و جسمانی سکون کا مرکز اسلام آباد کے معروف علاقے گولڑہ اسٹیشن روڈ پر واقع مہربان شفاء خانہ ایک ایسا ادارہ ہے جہاں جسمانی و روحانی امراض کا علاج قرآن و سنت کی روشنی میں کیا جاتا

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←
فاضل طب والجراحت امتحانات شیڈولطب و صحت
7

فاضل طب والجراحت امتحانات شیڈول

فاضل طب والجراحت امتحانات شیڈول 2025 قومی طبی کونسل نے سالانہ امتحانات 2025 کا شیڈول جاری کر دیا اسلام آباد (نکتہ گائیڈنس نیوز) قومی طبی کونسل حکومت پاکستان نے فاضل الطب و الجراحت کے سالانہ امتحانات 2

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←
ایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندیطب و صحت
8

ایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندی

ایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندی: اسلام آباد ہیلتھ کیئر کا نیا فیصلہ اسلامی و یونانی طب میں حجامہ یعنی خون نکالنے کا طریقۂ علاج نہایت مؤثر، مقبول اور سنتِ نبوی ﷺ سے ثابت ہے، جسے دنیا بھر میں طبِ م

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←